ETV Bharat / state

'بی جے پی حکومت میں جرائم پیشہ افراد کے حوصلے بلند' - بی جے پی کے اقتدار میں زانیوں، ملزموں کے حوصلے بلند ہیں

سی پی آئی کے رہنما نے کہا کہ بی جے پی کے اقتدار میں زانیوں، ملزموں کے حوصلے بلند ہیں اور ریاست میں خواتین کے خلاف جرائم کے واقعات میں روزانہ اضافہ ہورہا ہے۔

'بی جے پی حکومت میں جرائم پیشہ افراد کے حوصلے بلند'

author img

By

Published : Dec 5, 2019, 4:59 PM IST

کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا نے کہا کہ حیدرآباد میں ایک ہفتے قبل پیش آنے والے خوفناک واقعہ کے بعد جہاں پورا ملک مشتعل و غم میں ڈوبا ہوا ہے و ہیں اناؤ میں عدالت جارہی ایک ریپ متأثرہ کو شرپسند عناصر کی جانب سے پٹرول ڈال کر جلا دینے کے واقعہ نے پورے ریاست کو ہلا دیا ہے۔

'بی جے پی حکومت میں جرائم پیشہ افراد کے حوصلے بلند'
'بی جے پی حکومت میں جرائم پیشہ افراد کے حوصلے بلند'

پارٹی کے ریاستی سکریٹری سدھاکر یادو نے جاری بیان میں کہا کہ ریپ متأثرہ کو انصاف دلانا تو دور انصاف ہونے تک ان کو سیکورٹی فراہم کرنے میں بھی یوگی حکومت ناکام ثابت ہوئی ہے۔
سدھاکر نے مزید کہا کہ اجتماعی عصمت دری کے نامزد ملزمین کی جانب سے انصاف کے لئے قانونی لڑائی لڑنے والی متأثرہ کو جلاکر مار ڈالنے کی کوشش اس کی تازہ مثال ہے۔

سی پی آئی کے رہنما نے کہا کہ بی جے پی کے اقتدار میں زانیوں، ملزموں کے حوصلے بلند ہیں اور ریاست میں خواتین کے خلاف جرائم کے واقعات میں روزانہ اضافہ ہورہا ہے۔
اعداد و شمار اس کے گواہ ہیں۔ اناؤ کے اس تازہ واقعہ سے سمجھا جاسکتا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کس قدر بے خوف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سنبھل کی نابالغ متأثرہ نے جہاں دم توڑ دیا وہیں اناؤ کی 23 سالہ متأثرہ زندگی و موت کی لڑائی لڑرہی ہے۔
ریاستی سکریٹری نے کہا کہ یہ حادثات خواتین کی سیکورٹی کے لئے ڈینگین مارنے والی یوگی حکومت اور 'بیٹی بچاؤ۔بیٹی پڑھاؤ' کے کھوکھلے نعروں کی قلعی کھولتے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.