پولیس نے آج صبح انہیں گرفتار کیا۔ انھیں چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے انھیں 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔ جیل میں ان کے ساتھ تفتیشی ایجنسی ایس آئی ٹی کے لوگ بھی تھے جو انہیں چھوڑ کر واپس آگئے۔
جیل جانے سے قبل ان کا میڈیکل بھی کرایا گیا۔ متاثرہ طالبہ نے چار دن قبل مجسٹریٹ کے سامنے دفعہ 164 کے تحت اپنا قلم بند بیان درج کرایا تھا، جس میں اس نے چنمیانند پر کئی بار جنسی استحصال کرنے اور نہاتے وقت اس کے ویڈیو بنانے کا الزام لگایا تھا۔
طالبہ نے اپنے الزام میں 59 ثبوت پیش کیے تھے جس میں 40 سے زیادہ ثبوت ایک پین ڈرائیو میں تھے۔ طالبہ کا بیان آنے کے بعد سے ہی چنمیانند پر گرفتاری کی تلوار لٹک رہی تھی۔ بیان دینےکے دن سے ہی سوامی کی طبیعت خراب ہوگئی۔ کل شام ڈاکٹرز نے انہیں سنجے گاندھی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ، لکھنؤ بھیجنے کے لیے کہاتھا ، لیکن وہ اپنے آشرم میں بنی رہائش گاہ پر آگئے تھے۔