شاملی: اترپردیش کے ضلع شاملی کی ایک عدالت نے نابالغ کے اغوا اور عصمت دری کے ملزم کو قصوروار قرار دیتے ہوئے دس سال کی قید با مشقت و 26ہزار روپئے مالی جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ایڈوکیٹ (کرائم) سنجے چوہان اور اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر پشپیندر ملک نے بتایا کہ 21 اپریل 2022 کو قصبہ شاملی کے ایک مقامی باشندے نے کوتوالی پر مقدمہ درج کرایا تھا کہ کہ 19 اپریل 2022 کو اس کی 16 سالہ نابالغ بیٹی گھر سے اپنی سہیلی کے یہاں گئی تھی۔ دریں اثناء دیپک ساکن محلہ پنساریاں قصبہ شاملی نے نابالغ بیٹی کو ورغلا کر اپنے ساتھ لے گیا اور نشہ آور چیز پلا کر اس کی جنسی زیادتی کی۔ ملزم شخص نے معاملے کی شکایت پولیس سے کرنے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی۔
پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزم نوجوان کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا۔ جانچ افسر نے پورے معاملے کی جانچ کر کے چارج شیٹ عدالت میں فائل کردی۔ معاملے میں پراسیکیوشن کی جانب سے سات گواہ عدالت کے سامنے پیش کئے گئے۔ یہ معاملہ ضلع کے کیرانہ واقع اڈیشنل ضلع و سیشن جج(پاکسو اسپیشل)ممتاز علی کی عدالت میں زیر غور تھا۔ ہفتہ کو عدالت نے دونوں فریقین کو سننے و دستیاب شواہد کی بنیاد پر ملزم دیپک کو خاطی قرار دیتے ہوئے دس سال کی قید با مشقت و 26ہزار روپئے مالی جرمانے کی سزا سنائی ہے۔ مالی جرمانہ ادا نہ کرنے پر عدالت نے چار ماہ کی اضافی قید کی سزا کی تجویز رکھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Sexual Assault Case نابالغہ کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے مجرم کو سات سال کی قید
یو این آئی