ETV Bharat / state

دہائیوں پرانے فانوس سے آج بھی روشن ہے رضا لائبریری

ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں قائم رام پور رضا لائبریری میں لگائے گئے بلب گذشتہ سو برسوں سے لائبریری کی رونق میں اضافہ کر رہے ہیں۔

صدیوں سے روشنی بکھیر تھے رام پور رضا لائبریری کے فانوس
author img

By

Published : May 12, 2019, 3:00 PM IST

تعجب خیز بات یہ ہے کہ اتنا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود بھی ابھی تک وہ نہ تو خراب ہوئے ہیں اور نہ ہی اس کی رونق میں کوئی کمی دیکھنے کو ملی ہے۔

صدیوں سے روشنی بکھیر تھے رام پور رضا لائبریری کے فانوس

لائبریری میں لگائے گئے فانوس زائرین کے لیے توجہ کا مرکزہیں۔

رامپو رضا لائبریری اپنی بیش قیمت علمی خزانہ کی وجہ سے دنیا بھر میں منفرد مقام رکھتی ہے۔ یہاں علم و ادب کے گرانقدر خزانے موجود ہیں۔ کتابوں کے ساتھ لائبریری کی عمارت بھی فن تعمیر کا بہترین نمونہ سمجھی جاتی ہے۔

لائبریری کی عمارت انڈو یوروپین طرز تعمیر پر بنائی گئی ہے۔ اس کے اندر ایک دربار ہال ہے جس کی سجاوٹ سونے کے پانی سے کی گئی ہے۔

تعمیر کی خاص بات یہ ہے کہ یہاں پانچ خوبصورت فانوس ہیں جن میں لٹکے بلب گذشتہ سو برسوں سے مسلسل اپنی روشنی بکھیر رہے ہیں، اور تب سےابھی تک اس میں کوئی خرابی بھی واقع نہیں ہوئی ہے۔

رضا لائبریری کی تعمیر کی تاریخ سے پتہ چلتا ہے کہ یہ فانوس آسٹریا سے منگوائے گئے تھے۔ نواب صاحب نے لائبریری کے لئے الگ سے ٹرانس فارمر کا بھی انتظام کیا تھا۔

Intro:ریاست اترپردیش کے شہر رامپور میں قائم رامپور رضا لائبریری میں لگے بلب تقریباً سو سال سے جل رہے ہیں۔ تعجب کی بات یہ ہے کہ اتنا لمبا عرصہ گزرنے کے باوجود بھی ابھی تک اس میں کوئی خرابی نظر نہیں آئی ہے جو یہاں آنے والے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

Body:وی او۔۱
رامپور رضا لائبریری اپنے بیش بہا کلیکشن کی وجہ سے دنیا بھر میں اپنا ایک الگ مقام رکھتی ہے۔ یہاں علم و ادب کے بیش قیمت خزانے موجود ہیں۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ اس کی جو عمارت ہے یہ بھی اپنے آپ میں انوکھی اور بہت ہی بے مثال ہے۔ یہ عمارت انڈو یوروپین طرز تعمیر پر بنائی گئی ہے۔ اس کے اندر ایک دربار ہال ہے جس کی سجاوٹ سونے کے پانی سے کی گئی ہے۔ ان سب سے خاص بات جو ہے وہ یہ ہے کہ یہاں پانچ خوبصورت فانوس ہیں جن میں لٹکے بلب تقریباً سو سال سے مسلسل جل رہے ہیں۔ تب سے لیکر ابھی تک اس میں کوئی خرابی بھی واقع نہیں ہوئی ہے۔ جو اپنے آپ میں بے مثال ہے۔ رامپور رضا لائبریری کی تعمیر کی تاریخ سے پتا چلتا ہے کہ یہ فانوس آسٹریا سے منگوائے گئے تھے۔ نواب صاحب نے لائبریری کے لئے الگ سے ٹرانس فارمر کا بھی انتظام کر رکھا تھا۔
بائٹ: ڈاکٹر ابوسعد اصلاحی، لائبریرین
وی او۔۲
فانوس میں لگے یہ بلب اپنی خوبصورتی کی وجہ سے یہاں آنے والے شائیقین کو اپنی جانب متوجہ کئے بغیر نہیں رہتے۔

Conclusion:ای ٹی وی بھارت کے لئے رامپور سے ابوالکلام خان کی رپورٹ۔
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.