ریاست اترپردیش کے رامپور میں وزیر اعلی شادی اسکیم کے تحت اجتماعی شادی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں جیب کترنے کی شکایات کے معاملے سامنے آئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق 26 فروری کو رامپور کے لیلا گراونڈ میں وزیر اعلی شادی اسکیم کے تحت 107 غریب جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس دوران موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چوروں نے کسی کی جیب سے نقدی چوری کر لئے تو کسی کے موبائل اڑا لئے۔
خان بہادر خان کے خستہ حال مقبرے کی تزئین کاری کی جائے گی
قابل ذکر ہے کہ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کے بعد رامپور میں پہلی اجتماعی شادیوں کی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔