سوامی پرم ہنس نے کہا کہ تمام رام بھکتوں اور راشٹر وادی طاقتوں کو کسی پر الزام عائد کرنےکے بجائے ایک دوسرے کی عزت کے ساتھ ہمیں آگے آنے کی ضرورت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 'میں رام مندر ٹرسٹ میں کوئی عہدہ نہیں چاہتا، میں چاہتا ہوں کہ رام، مندر ٹرسٹ کا چیئرمن موہن بھاگوت کو بنایا جائے اور تمام سادھو سنتوں کو اس میں رکن کے طور پر رکھا جائے'۔
انہوں نے مزید کہا کہ سبھی رام بھکتوں کو ایک ساتھ آکر یکجہتی کا ثبوت دینا ہوگا ورنہ رام مندر تو بن جائے گا لیکن راشٹر مندر نہیں بن سکے گا۔