ETV Bharat / state

Rajinikanth in Ayodhya رجنی کانت نے اپنی اہلیہ کے ساتھ ایودھیا میں رام للا کا درشن کیا - رجنی کانت ایودھیا پہنچ گئے

رام للا کے درشن کے بعد رجنی کانت نے کہا کہ بہت سالوں سے ایودھیا آنے کی خواہش تھی اور آج پربھو شری رام کے درشن کے بعد یہ خواہش پوری ہوگئی۔ مندر کی تعمیراتی کام کو دیکھ کر بھی کافی خوشی ہوئی اور اگر پربھو نے چاہا تو مندر کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد دوبارہ درشن کرنے آؤں۔

Rajinikanth in Ayodhya, offers prayers at Hanuman Garhi temple with wife Latha
رجنی کانت نے اپنی اہلیہ کے ساتھ ایودھیا میں رام للا کا درشن کیا
author img

By

Published : Aug 20, 2023, 8:26 PM IST

Updated : Aug 20, 2023, 8:40 PM IST

رجنی کانت نے اپنی اہلیہ کے ساتھ ایودھیا میں رام للا کا درشن کیا

ایودھیا: سپر اسٹار رجنی کانت اس وقت اتر پردیش کے دورے پر ہیں، اتوار کے روز لکھنؤ میں سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو سے ملاقات کرنے کے بعد رجنی کانت ایودھیا پہنچ گئے اور ان کے ساتھ ان کی اہلیہ لتھا رجنی کانت بھی ساتھ میں ہیں۔ جہاں انھوں نے رام للا کا درشن کیا اور زیر تعمیر رام مندر کی تعمیراتی کام کا جائزہ بھی لیا۔ سنکٹ موچن سینا کے نگران نیشنل صدر و ہنومان گڑھی کے سینئر پجاری ہیمنت داس نے رجنی کانت کو معروف ہنومان گڑھی مندر میں لے جا کر درشن کروایا۔ پھر وہاں سے رام جنم بھومی پر براجمان رام للا کا درشن و پوجن کر ماتھا بھی ٹیکا۔

شری رام بھومی پر پہنچنے پر رجنی کانت کا استقبال شری رام جنم بھومی مندر تعمیر ٹرسٹ کمیٹی کے رکن وملیندر موہن مشرا، ڈاکٹر انل مشرا، کمشنر گورو دیال، اجودھیا کے آئی جی پروین کمار، وشو ہند پریشد کے ترجمان شردشرما، اجودھیا نگر نگم کے نگر کمشنر وشال سنگھ،ایس پی پنکج پانڈے وغیرہ نے کیا۔ رام للا کے درشن کے بعد رجنی کانت نے کہا کہ بہت سالوں سے ایودھیا آنے کی خواہش تھی اور آج پربھو شری رام کے درشن کے بعد یہ خواہش پوری ہوگئی۔ مندر کی تعمیراتی کام کو دیکھ کر بھی کافی خوشی ہوئی اور اگر پربھو نے چاہا تو مندر کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد دوبارہ درشن کرنے آؤں۔ اس دوران اداکار کو مندر کا فارمیٹ دے کر اور رام نامی لباس پہنا کر ان کی تہینت بھی کی گئی۔

واضح رہے کہ اپنے ایودھیا دورے سے پہلے رجنی کانت نے ہفتہ کو اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اور گورنر آنندی بین پٹیل سے ملاقات کی۔ اداکار نے لکھنؤ کے ایک تھیٹر میں نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ اور دیگر معززین کے ساتھ اپنی فلم جیلر بھی دیکھی۔ اس سے پہلے رجنی کانت جھارکھنڈ کے رانچی میں مشہور چھنماستہ مندر کا دورہ کیا اور وہاں پوجا بھی کی۔ انہوں نے رانچی کے 'یگوڈا آشرم' میں ایک گھنٹے کا مراقبہ بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

قابل ذکر ہے کہ 10 اگست کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی جیلر نے باکس آفس پر دھوم مچا دی ہے اور 17 اگست تک آٹھ دنوں میں فلم نے بھارت میں کل 235.65 کروڑ روپئے کا کلیکشن کرچکی ہے۔ یہ فلم تامل، تیلگو اور ہندی سمیت کئی زبانوں میں ریلیز ہوئی۔ جیلر میں رجنی کانت ایک ایسے شخص کا کردار ادا کر رہے ہیں جو اپنے پولیس اہلکار کے بیٹے کی موت کا بدلہ لینا چاہتا ہے۔ اس فلم میں موہن لال، شیوراج کمار، اور جیکی شراف بھی اہم کرداروں میں ہیں۔

Last Updated : Aug 20, 2023, 8:40 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.