ریاست اترپردیش کے شہر مرادآباد میں ریلوے اسٹیشن میدان میں بونس کو لیکر ریلوے ملازمین کا احتجاج جاری ہے۔
آل انڈیا ریلوے مینس فیڈریشن نے فیصلہ لیا ہے کہ اگر ان کو بونس نہیں دیا گیا تو ضلع مرادآباد میں نہ کوئی ٹرین آئے گی اور نہ کوئی ٹرین جائے گی۔ ہم چکا جام کر دیں گے، ریل جہاں ہے وہیں رک جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: بنارس: ڈی ایم سے 23 مدارس بند کرنے کی شکایت
مرادآباد میں ریلوے یونین کے ضلع صدر شیو گوپال مشرا نے کہا کہ کورونا وائرس وبا کے چلتے ریلوے ملازمین نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر کام کیا۔ لہذا، حکومت ملازمین کے لیے بونس کا جلد اعلان کرے۔
احتجاج کے دوران نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ بونس دو گے تو کام کریں گے، ورنہ چکا جام کریں گے۔
ایک سوال کے جواب میں شیو گوپال مشرا نے کہا کہ ریلوے ملازمین سنہ 1974 سے لیکر آج تک بونس کی مانگ کو لیکر ملک بھر احتجاج کرتے آئے ہیں۔ اگر ہماری مانگ پوری نہیں کی گئی تو آنے والے 22 اکتوبر کو ملک بھر میں چکا جام کیا جا سکتا ہے۔