ETV Bharat / state

عآپ رہنما پر سیاہی پھینکے والے کو انعام سے نوازا گیا

کانگریس کے باغی رکن اسمبلی راکیش پرتاپ سنگھ نے ہندو یوا واہنی کے کارکن کو سیاہی پھینکے پر انعام سے نواز ہے۔

سیاہی پھینکےپرانعام سےنوازا گیا
سیاہی پھینکےپرانعام سےنوازا گیا
author img

By

Published : Jan 13, 2021, 2:02 PM IST

ہرچند پور سے تعلق رکھنے والے رائے بریلی کے کانگریس کے رکن اسمبلی راکیش پرتاپ سنگھ نے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی سومناتھ بھارتی پر سیاہی پھینکنے والے شخص کو انعام سے نواز ہے۔

سیاہی پھینکےپرانعام سےنوازا گیا

جتیندر سنگھ، ہندو یووا واہینی کا کارکن ہے۔ جس نے عام آدمی پارٹی پر سیاہی پھینکی۔

مذکورہ کانگریس رکن اسمبلی نے جیتندر سنگھ رائے بریلی میں اس کے گھر پہنچ کراسے پھول پہنایا اور اس شخص کو 51،000 روپے نقد دیے۔ جتیندر سنگھ نے ہندو یووا واہنی تشکیل دینے والے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے بارے میں توہین آمیز تبصرے کرنے پر بھارتی پر حملے کو حق بجانب قرار دیا۔

ایم ایل اے نے یووا واہینی رہنما کے اس عمل کو ہندوؤں اور رائے بریلی کے لوگوں کے فخر کو بچانے کے مترادف بتایا ۔ انھوں نے کہا کہ 'ہمارے ہر دلعزیز یوگی آدتیہ ناتھ کے لئے توہین آمیز ریمارکس دینے پر بھارتی کو مناسب جواب دیا گیا۔'

راکیش پرتاپ جس نے اس شخص کو مبارکباد دی وہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) لوک سبھا 2019 کے رائےبریلی کے امیدوار دنیش پرتاپ سنگھ کے بھائی ہیں۔ انہیں کانگریس کے صدر سونیا گاندھی کے خلاف بی جے پی نے کھڑا کیا تھا۔

اس سے قبل 11 جنوری کو عام آدمی پارٹی (آپ) کے ایم ایل اے سومناتھ بھارتی پر سیاہی پھینک دی گئی تھی جب وہ کچھ سرکاری اسکولوں کا معائنہ کرنے جارہے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.