ETV Bharat / state

پشپیش پنت ایودھیا مسجد کے کنسلٹنٹ کیوریٹر مقرر - Indo-Islamic Cultural Research Center

سنی سنٹرل وقف بورڈ نے سپریم کورٹ کے حکم پر ایودھیا کے دھنی پور گاؤں میں پانچ ایکڑ اراضی پر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، کمیونٹی کچن اور ہسپتال کے ساتھ ایک میوزیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پشپیش پینت
پشپیش پینت
author img

By

Published : Sep 5, 2020, 9:24 AM IST

ان تمام چیزوں کی تعمیرات کے لئے ایک ٹرسٹ کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

مسجد کے ساتھ ساتھ لوگوں سے ہر چیز کی تعمیر کے لئے مالی تعاون بھی لیا جائے گا ۔

اس کے لئے ٹرسٹ کا اکاؤنٹ بھی عام کردیا گیا ہے۔

ممتاز مورخ پشپیش پنت کو ایودھیا مسجد کے کنسلٹنٹ کیوریٹر مقرر کیا گیا ہے۔

ٹرسٹ کے سکریٹری اطہر حسین نے اس تعلق سے بتایا کہ لوگوں کو ہند اسلامی ثقافت کی طرف واپس لانے کے لئے انڈو اسلامک کلچرل ریسرچ سنٹر کے ساتھ مسجد، ہسپتال، کمیونٹی کچن اور میوزیم تعمیر کیا جائے گا۔

اطہر حسین نے بتایا کہ معروف مورخ پشپیش پنت کو میوزیم کا سربراہ بنایا گیا ہے۔

پدمشری اعزاز یافتہ پشپیش پینت ایک عظیم مورخ ہونے کے ساتھ ساتھ جواہر لعل یونیورسٹی، دہلی سے ریٹائرڈ پروفیسر ہیں۔

یہ میوزیم مسجد کے احاطے میں تعمیر کیا جائے گا جو کہ ہند اسلامک ریسرچ سنٹر کا حصہ ہوگا۔

انڈو اسلامک کلچرل فاؤنڈیشن کے ترجمان اطہر حسین نے کہا کہ پانچ ایکڑ زمین پر گنگا - جمنی تہذیب کی عکاسی کی جائے گی۔

میوزیم کے اندر اودھ کی ثقافت اور اردو خطاطی کے بہترین نمونے رکھے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے:ایودھیا میں مسجد کی تعمیر، پروفیسر ایس ایم اختر کنسلٹنٹ آرکیٹکٹ مقرر

اس کے علاوہ یہاں رومی دروازہ، امام باڑہ، مقبرہ، مندر وغیرہ کے ماڈل بھی یہاں دیکھے جا سکیں گے۔

ان عمارتوں کی تعمیر کا ڈیزائن تیار کرنے کے لیے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ آرکیٹیک کے سربراہ پروفیسر ایس ایم اختر کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.