ETV Bharat / state

6 Devotees killed By Electric wire مہلوک کانوڑیوں کو معاوضہ دلانے کا تیقن: ڈی ایم

میرٹھ میں شیو بھگتوں کی کانوڑ بجلی کے لائن سے ٹکرانے کی وجہ سے چھ کانوڑی حادثہ کا شکار ہو گئے۔ جس کے بعد ان کی موت واقع ہوگئی۔ ڈی ایم نے مہلوکین کے رشتہ داروں کو معاوضہ دلانے کا تیقن دلایا۔

بجلی کے تار سے چھ کانوڑیوں کی موت
بجلی کے تار سے چھ کانوڑیوں کی موت
author img

By

Published : Jul 17, 2023, 11:49 AM IST

بجلی کے تار سے چھ کانوڑیوں کی موت

اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں تھانہ بھاون پور کے رالی چوہان گاؤں میں گزشتہ روز شیو بھگتوں کی کانوڑ بجلی کے لائن سے ٹکرانے کے بعد پیش آئے حادثے میں 06 کانوڑیوں کی موت ہو گئی اور تقریبا 08 شیو بھگت شدید زخمی ہو گئے تھے۔ اس حادثے کا ذمہ دار محکمہ بجلی کے افسران کو بتایا جا رہا تھا۔ اس کے بعد محکمہ بجلی کی جانب سےجانچ میں حادثے کی وجہ ہائی ٹینشن کے تار نہیں بلکہ اس حادثے کی سب سے بڑی وجہ کانوڑ کی اونچائی 22 فٹ بتائی جا رہی ہے،گاؤں والوں نے میرٹھ قلعہ روڈ کو جام کر کے متاثرین کو واجب معاوضہ دیے جانے کا مطالبہ کیا۔

آج دو پہر بعد پولیس اور انتظامیہ کے افسران کی کوششوں سے جام کو کھولاگیا۔ اس دوران میرٹھ ڈی ایم نے حادثے کے شکار تمام متاثرین کو حکومت اور محکمہ بجلی کی جانب سے واجب معاوضہ دلانے کی تیقن دلایا۔ وہیں دوسری جانب محکمہ بجلی کی طرف سے حادثے کی جانچ میں پاور کارپوریشن کی ایم ڈی نے حادثے کا ذمہ دار طے پیمانے سے اونچی کانوڑ کو بتایا۔

مزید پڑھیں:Kanwar Yatra 2023 میرٹھ میں ہائی ٹینشن لائن کی زد میں آنے سے پانچ کانوڑیوں کی موت

پاور ایم ڈی کے مطابق کانوڑ یاترا سے قبل حکومت اور مختلف محکموں کے افسران کے دوران ہوئی میٹنگ میں طے پایا تھا، کہ کسی بھی کانوڑ کی اونچائی 12 فٹ سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے، جبکہ حادثے کی شکار کانوڑ پر لگے ڈی جے کی ہائٹ 22 فٹ پائی گئی جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ پاور ایم ڈی کا مزید کہنا ہے کہ اگر کانوڑ کی ہائٹ 12 فٹ رہی ہوتی تو حادثہ نہ پیش آتا۔ اور نہ ہمارے کانوڑیوں کی جان جاتی پاور ایم ڈی کے مطابق کانوڑ کتنی اونچائی کی ہے یہ کام پولیس کو دیکھنا ہوتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.