ETV Bharat / state

دہلی میں ہوئی جنسی زیادتی اور قتل کے خلاف رامپور میں احتجاج - दिल्ली में रेप और हत्या

گذشتہ دنوں دہلی کے ناگل کینٹ علاقے میں 9 سالہ بچی کے ساتھ ہوئی جنسی زیادتی اور بے رحمی سے قتل کیے جانے کا معاملہ طول پکڑتا جا رہا ہے۔

Protest in Rampur against rape and murder in Delhi

author img

By

Published : Aug 13, 2021, 10:29 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور میں آدی دھرم سماج نامی تنظیم کی جانب سے ایک احتجاجی مظاہرہ کلیکٹریٹ پر منعقد ہوا۔ جہاں انہوں نے گذشتہ دنوں دہلی کے ناگل علاقہ میں والمکی سماج کی 9 سالہ بچی کے ساتھ ہوئی جنسی زیادتی اور قتل کیے جانے کے خلاف سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے صدر جمہوریہ کے نام ایک میمورنڈم رامپور انتظامیہ کو پیش کیا۔

گذشتہ دنوں دہلی کے ناگل کینٹ علاقے میں 9 سالہ بچی کے ساتھ ہوئی جنسی زیادتی اور بے رحمی سے قتل کیے جانے کا معاملہ طول پکڑتا جا رہا ہے۔

دہلی میں ہوئی جنسی زیادتی اور قتل کے خلاف رامپور میں احتجاج

رامپور کے کلیکٹریٹ پر آدی دھرم سماج سے جڑے کارکنان نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے گڑیا کے قاتلوں کو پھانسی کی سزا دینے کی مانگ کی۔

صدر جمہوریہ کو اپنے مطالبات کا ایک میمورنڈم سٹی مجسٹریٹ رام مشر کو دیتے ہوئے تنظیم کے قومی ترجمان امر آدیواسی نے گڑیا قتل معاملے کی جانچ کرنے والے افسران پر جانب داری کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 'شمشان کے پجاری اور اس کے چار ساتھیوں کے ذریعہ پسماندہ طبقہ سے تعلق رکھنے والی 9 سالہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل کی واردات کے ثبوتوں کو مٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ قاتلوں کو پھانسی دیکر گڑیا کو انصاف دیا جائے اور اس کے اہل خانہ کو ایک کروڑ کی امداد دی جائے۔'

یہ بھی پڑھیں: دہلی میں ہوئی جنسی زیادتی اور قتل کے خلاف گلبرگہ میں احتجاج

وہیں سماجی کارکن وکی راج ایڈووکیٹ نے کہا کہ 'اس ملک میں شروع سے ہی ہمارے سماج کے ساتھ نا انصافیاں کی گئیں ہیں، ہمیں دبایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'اب ہم بیدار ہو چکے ہیں اس قسم کی زیادتیوں کو برداشت نہیں کریں گے۔'

اس دوران مظاہرین نے کہا کہ 'اگر ہمارے ان مطالبات نہیں مانا گیا تو ملک میں بڑی تحریک چلائی جائے گی۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.