متحرک روڈویز کے ملازمین اور افسران کا الزام ہے کہ شاہراہ پر پرائیویٹ بسوں کو پرمٹ دینے کے بہت نقصان ہیں۔ انہوں کہا کہ اگر پرمٹ دے دیا گیا تو محکمہ روڈویز کی آمدنی ختم ہو جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ بسوں کو پرمٹ دینے سے چوری چھپے چل رہی گاڑیاں کھل کر چلنے لگے گی۔ انہوں نے بتایا کہ پرائیویٹ بسوں میں عوامی نمائندوں اور معزوروں کے لئے کوئی سہولیت نہیں ہوگی۔
ساتھ ہی مسافروں کی کوئی سماجی تحفظ بھی نہیں ہوگا۔ اسلئے اس نظام سے محکمے کے ساتھ عوام کو بھی کافی نقصان ہوگا۔
مزید پڑھیں:
قانون ساز کونسل کیا ہے ؟
انہوں نے بتایا کہ ان کی اس مخالفت کو ملازمین کی تمام تنظیموں کی حمایت حاصل ہے۔ کرمچاری ادھیکاری سنیکت مورچہ تشکیل کیا گیا ہے، جو پرائیویٹائیزیشن کے خلاف احتجاج کرے گا۔ انہوں فی الحال ان کا مطالبہ گورکھپور شاہراہ اور آگرہ ایکسپریس وے پر پرائیویٹ بسوں کو پرمٹ نہیں دینے کا ہے۔
انہوں نے انتباہ کیا کہ اگر ان کے مطالبات پر غور نہیں کیا گیا تو بڑا مظاہرہ کیا جائے گا۔