ETV Bharat / state

Protest Against Pakistan in Aligarh: علیگڑھ میں پاکستان مردہ باد کے لگے نعرے - پاکستان کے خلاف علیگڑھ میں احتجاج

ضلع علیگڑھ کلکٹریٹ پر پاکستان، عمران خان اور دہشت گرد مردہ باد کے نعرے لگائے گئے۔ پاکستان میں شیعوں کے قتل عام کے خلاف زبردست احتجاج کیا گیا۔

علیگڑھ میں پاکستان مردہ باد کے لگے نعرے
علیگڑھ میں پاکستان مردہ باد کے لگے نعرے
author img

By

Published : Mar 15, 2022, 11:27 AM IST

پاکستان میں جمعہ کی نماز کے موقع پر مسجد میں ہوئے بم دھماکہ کو اقلیتوں کے قتل عام سے تعبیر کرتے ہوئے اس کے خلاف علیگڑھ میں زبردست احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان میں اقلیتوں کے خلاف ہورہے مظالم پر بھی ناراضگی ظاہر کی گئی۔ ضلع کلکٹریٹ پر کیے گئے مظاہرہ کے دوران بم دھماکہ میں متعدد ہلاکتوں پر بھی افسوس کا اظہار کیا گیا۔ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی حکومت پر اقلیتوں کی حفاظت کرنے میں ناکام ہونے کا الزام بھی عائد کیا گیا۔

علیگڑھ میں پاکستان مردہ باد کے لگے نعرے

مظاہرے کے دوران لوگوں نے اپنے ہاتھوں میں پوسٹر تھامے ہوئے تھے جس پر پاکستان، دہشت گرد اور عمران خان مردہ باد کے نعرے درج تھے۔ بم دھماکہ میں ہلاکتوں کے خلاف احتجاج درج کرانے کے لیے ایک میمورنڈم پاکستانی ایمبیسی کو روانہ کیا گیا۔

اس موقع پر شیعہ سوسائٹی کے ترجمان منصف حسین عاطف نے بتایا کہ پاکستان میں شیعوں کے خلاف قتل عام پر احتجاج کیا جارہا ہے۔ پاکستان میں اقلیتیں محفوظ نہیں ہیں، چاہیں وہ مشرف کی حکومت ہو، نواز شریف کی حکومت ہو، بے نظیر بھٹو کی حکومت یا پھر موجودہ عمران خان کی حکومت ہو وہاں پر اقلیتوں بالخصوص شیعہ اقلیتوں کا قتل عام کیا جاتا رہا ہے۔

علیگڑھ میں پاکستان مردہ باد کے لگے نعرے
علیگڑھ میں پاکستان مردہ باد کے لگے نعرے

منصب حسین نے مزید کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ بھارتی حکومت اس طرح کے دہشت گرد حملوں کے خلاف پاکستانی حکومت سے اپنا سخت احتجاج درج کرائے اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے ناپاک عزائم کو منظر عام پر لائے۔

یہ بھی پڑھیں:

علی گڑھ کے ایڈیشنل سٹی مجسٹریٹ سیکنڈ سدھیر کمار نے بتایا کہ پاکستان کی مسجد میں ہوئے دھماکہ میں متعدد شیعہ مسلمان ہلاک ہوئے تھے، جس کے خلاف علیگڑھ کے شہریوں نے احتجاج درج کرایا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.