ملک کا سب سے بڑا دستکاری میلہ گریٹر نوئیڈا کے انڈیا ایکسپو مارٹ میں چل رہا ہے۔ ہینڈی کرافٹس ایکسپورٹ پروموشن کونسل کے زیر اہتمام دستکاری اور تحائف کے پانچ روزہ میلے میں 90 سے زائد ممالک سے تقریباً 4500 غیر ملکی خریدار پہنچے. میلے میں 2500 نمائش کنندگان نے اپنے اسٹالز اور پویلینز کے ذریعے دستکاری کی مصنوعات ڈسپلے کئے ہیں۔ اس میں کشمیری مصنوعات بھی شامل ہیں ۔جن کے درجنوں اسٹال مختلف مصنوعات کے ساتھ موجود ہیں۔ یہاں لداخ کے بھی اسٹال نظر آئے۔ Promotion of Kashmiri products at India Expo Mart
اس دستکاری میلہ کا مقصد روایتی طور پر ہاتھ سے بنی مصنوعات کی مارکیٹ کو وسعت دینا، روزگار کے مواقع کو بڑھانا اور کاریگروں کے سماجی تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ میلہ میں اسٹال لگانے والے سری نگر کشمیر کے ابراہیم کا کہنا ہے کہ اس طرح کے میلے سے کشمیری مصنوعات کو کافی فروغ ملتا ہے اور کورونا وبا کے دور کے بعد سے کشمیر کے کاروباری حلقے میں بھی ہلچل ہوئی ہے۔ اس طرح کے بڑے میلوں میں غیرملکی خریداروں کی آمد سے ہمیں کافی فائدہ ہوتا ہے اور اچھے خاصے آرڈر بھی ملتے ہیں ساتھ ہی مقامی دستکاروں کو قومی اور عالمی منڈیوں میں رسائی حاصل کرنے کا پلیٹ فارم بھی ملتا ہے۔ Promotion of Kashmiri products at India Expo Mart
وہیں پہلی بار آئے سری نگر کے مظفر شاہ نے کہا کہ یہاں چادر، کشن کور، کشمیری سوٹ، بیڈ شیٹ اور پردہ وغیرہ کی کافی ڈیمانڈ رہتی ہے۔ اس نمائش میں گھریلو سامان، ہوم فرنیشنگ، فرنیچر، تحائف، آرائشی اشیاء، لیمپ اور لائٹنگ، کرسمس اور تہوار کی سجاوٹ، فیشن جیولری، ایسیسریز، سپا اور ویلنیس، باتھ روم کے ایسیسریز، گارڈن ایسیریز، تعلیمی کھلونے، کھیل اور ہاتھ سے تیار کردہ کاغذ کی مصنوعات کی 14 کیٹیگریز کا احاطہ کیا گیا ہے۔ اسٹیشنری اور چمڑے کے تھیلے وغیرہ آویزاں کیے گئے ہیں۔ Promotion of Kashmiri products at India Expo Mart