ETV Bharat / state

International Conference بنگلہ دیش میں منعقدہ عالمی کانفرنس میں پروفیسر ثناء اللہ ندوی کا خطاب

author img

By

Published : Jun 10, 2023, 3:26 PM IST

انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی چاٹ گام، بنگلہ دیش میں ایک عالمی کانفرنس بعنوان مرشد ملت شیخ محمد الرابع حسنی ندوی حیات وکارنامے میں ہندوستان کی نمائندگی صدر شعبہ عربی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی پروفیسر محمد ثناء اللہ ندوی نے کی۔

بنگلہ دیش میں منعقدہ عالمی کانفرنس میں پروفیسر ثناء اللہ ندوی کا خطاب

عالمی کانفرنس بعنوان مرشد ملت شیخ محمد الرابع حسنی ندوی:حیات وکارنامے“ کا انعقاد بنگلہ دیش پارلیمنٹ کے ممبر اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے صدر پروفیسر ڈاکٹر ابوالرضاء محمد نظام الدین ندوی کی تحریک پر کیا گیا۔ جس میں بنگلہ دیش اور پڑوسی ممالک کے ممتاز اساتذہ ومحققین نے شرکت کی۔ ہندوستان کی نمائندگی صدر شعبہ عربی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی پروفیسر محمد ثناء اللہ ندوی نے کی۔

انہوں نے اپنے پر مغز مقالہ میں اپنے استاذ حضرت مولانا محمد الرابع حسنی ندوی کی علمی کارناموں، ہندوستانی مسلمانوں کی قیادت، بحیثیت صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ، صدر تحریک پیام انسانیت اور ان کی زندگی کے مختلف علمی، روحانی اور ادارہ جاتی گوشوں پر اظہار خیال کیا۔ انہوں نے اپنی گفتگو میں ہندوستان میں عربی زبان وادب کی بقاء، ترویج واشاعت کے مختلف پہلوؤں پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔

سمینار سے ایک روز قبل صدر شعبہ نے میزبان یونیورسٹی کی آرٹس و انسانی علوم فیکلٹی کے اساتذہ اور طلباء کے مابین ایک خصوصی خطاب میں یورپی ادبیات پر عربی اور اسلام کے اثرات کا تاریخی اور تجزیاتی انداز سے جائزہ لیا۔ اس کانفرنس میں بنگلہ دیش کے مختلف حکومتی اداروں کے سربراہان وسرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔

قابل ذکر ہے کہ بنگلہ دیش کے مختلف حصوں سے ندوی برادری نے پورے جوش وخروش کے ساتھ پروگرام میں حصہ لیا۔ جلسہ کی صدارت دارالمعارف الاسلامیہ یونیورسٹی کے بانی شیخ محمد سلطان ذوق ندوی نے کی۔ ممتاز اہل علم حضرات میں مولانا عبید الرحمن ندوی صدر وفاق المدارس العربیہ بنگلہ دیش، مولانا محب اللہ ندوی امام مرکزی مسجد ڈھاکہ، جامعہ اسلامیہ پٹیہ کے مہتمم مولانا عبید اللہ حمزہ، مولانا عبید القادر ندوی (سنار گاؤں) وغیرہ شریک ہوئے۔

مزید پڑھیں:Students Should Learn The Arabic Language:طلبہ عربی زبان پرعبورحا صل کریں:مولانا حسن اکبر
پروفیسر محمد ثناء اللہ ندوی نے بنگلہ دیش کے سب سے بڑے اسلامی ادارہ جامعہ اسلامیہ پٹیہ میں طلبہ واساتذہ کو خطاب کرتے ہوئے عربی زبان وادب کی مقامی اور عالمی اہمیت، دور حاضر میں علمی اور دعوتی مشن کی ضرورت اور تقاضوں پر مفصل روشنی ڈالی۔ایک دوسرے پروگرام میں انھوں نے ڈھاکہ کے معروف ادارہ مدرسہ منار الشرق میں اس کے مہتمم اور منتظم اعلیٰ مولانا شرافت اللہ ندوی کی دعوت پر خطاب کیا اور دور حاضر میں علمی قیادت کے مسائل اور تقاضوں پر گفتگو کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.