وزیر اعظم نے بچپن سے ہی اپنا راستہ طے کر لیا تھا ان کا مقصد بہت سیدھا تھا انہوں نے زندگی کے ہر شعبے میں قومی و بین الاقوامی پلیٹ فارم پر اپنی شخصیت کا اثر چھوڑا ہر شخص کو ان کی زندگی سے سبق حاصل کرنا چاہئیے۔A function was held at Muhammad Hasan PG College on the birthday of the Prime Minister
جونپور کے محمد حسن پی جی کالج میں آج ایک قومی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کا عنوان "ایک راشٹر نرماتا کی سنگھرش یاترا اور پردھان منتری نریندر مودی ایک پریرنا شروت ویکتیتو" تھا جس کی صدارت پرنسپل ڈاکٹر عبدالقادر خان نے کی مہمان خصوصی وارانسی زون آئی جی کے ستیہ نارائن رہے اور مہمان اعزازی سی او کلدیپ گپتا اور سماجی کارکن جتیندر یادو رہے آئے ہوئے مہمانوں کا استقبال پرنسپل ڈاکٹر عبدالقادر نے گلدستہ دے کر کیا۔
اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ وزیر اعظم نے بچپن سے ہی اپنا راستہ طے کر لیا تھا ان کا مقصد بہت سیدھا تھا انہوں نے زندگی کے ہر شعبے میں قومی و بین الاقوامی پلیٹ فارم پر اپنی شخصیت کا اثر چھوڑا ہر شخص کو ان کی زندگی سے سبق حاصل کرنا چاہئیے۔
آ خر میں ان کی لکھی گئی پانچ کتابوں میں سے ایک کتاب "کوشش سے کوہ نور" کے بارے میں بھی بتایا ان کی کھی ہوئی کتاب سے طلباء میں پڑھنے کا شوق نظر آیا طلباء کی طرف سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے اپنے مقصد تک پہنچنے کا فارمولا بھی بتایا۔آخر میں وزیر اعظم کی سالگرہ کے موقع پر طلباء کے درمیان ایک بہت بڑا کیک کاٹ کر ان کی سالگرہ منائی گئی اور بچوں میں کیک تقسیم کیا گیا۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے آئی جی کے ستیہ نارائن نے بتایا کہ آج محمد حسن پی جی کالج کی طرف سے ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کی یوم پیدائش کے موقع پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا اور ایک کیک بھی کاٹا گیا جس کے لیے محمد حسن گروف آف ایجوکیشن کے چیئرمین عبدالقادر خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور وزیر اعظم کے پوری زندگی سے تمام لوگوں کو سبق حاصل کرنا چاہیے جو کچھ بہتر کرنے کا جذبہ پیدا کرتا ہے۔
مزید پڑھیں:Modi Birthday Celebrated at Madrasa وزیر اعظم کے یوم پیدائش کے موقع مدرسہ میں سالگرہ تقریب منعقد
انہوں نے اپنی کتاب "کوشش سے کوہ نور" کے تعلق سے کہا کہ میری کتاب میں طلباء کے لئے ایسی باتیں موجود ہیں جن کو وہ پڑھ کر کامیابی کی راہ کو ہموار کر سکتے ہیں اور والدین کے لیے بھی ایک پیغام ہے کہ وہ اپنے بچوں کی کیسی پرورش کریں اور ان کو تعلیم سے کس طرح جوڑے رکھیں۔