ETV Bharat / state

Board Examination in UP مظفر نگر یوپی بورڈ امتحانات کی تیاری مکمل

مظفر نگر یوپی بورڈ امتحانات 2023 کی تمام ترتیاری مکمل لی گئی ہے۔ محکمہ تعلیم نے کہا کہ نقل کرانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ Board Examination In UP

مظفر نگر یوپی بورڈ امتحانات کی تیاری مکمل

author img

By

Published : Feb 9, 2023, 2:14 PM IST

مظفر نگر یوپی بورڈ امتحانات کی تیاری مکمل

مظفر نگر: اتر پردیش یوپی بورڈ 2023 کے لئے 10ویں اور 12ویں کے بورڈ امتحانات کی تاریخوں کے اعلان کے ساتھ ہی محکمہ تعلیم نے اپنی تیاریاں شروع کر دی تھیں جو اب مکمل کر لی گئی ہیں۔ یہ امتحانات 16 فروری 2023 سے شروع ہو رہے ہیں۔ دسویں جماعت کے امتحانات 16 فروری سے شروع ہوں گے اور اس کا سلسلہ 3 مارچ تک جاری رہے گا 12ویں جماعت کے امتحانات 16 فروری سے 04 مارچ تک ہوں گے۔ ان تیاریوں کے تعلق سے ڈسٹرکٹ اسکول انسپکٹر آفیسر گجیندر سنگھ نے بتایا کہ ہماری پختہ تیاری ہے۔ اس کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

انہوں نے یوپی بورڈ 10ویں اور 12ویں کے بورڈ امتحانات کے لیے مظفر نگر ضلع میں 75 مراکز قائم کئے گئے ہیں جن میں 4 مراکز سرکاری اور 61 مراکز امداد یافتہ اسکولوں میں ہوں گے اور 10 مراکز غیر امدادی اسکولوں میں قائم کئے گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ تمام مراکز پر پختہ تیاری ہے جو بھی وسائل ہیں وہ تمام استعمال کئے جائیں گے۔ تمام مراکز پر ہمارا ویب کاسٹنگ سسٹم ایکٹیو کر دیا گیا ہے۔ اسٹرانگ روم اور ڈبل لاک الماری کا انتظام کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Halim Muslim Association حلیم مسلم ایسو سی ایشن داخلی انتشار کا شکار

تمام مراکز پر سنٹر ایڈمنسٹریٹر، اسسٹنٹ سنٹر ایڈمنسٹریٹر، سٹیٹک مجسٹریٹ کی تقرری کی گئی ہے۔ یہ تمام عمل مکمل ہو چکا ہے۔ جہاں پولیس کی ضرورت ہے، ہم نے پولیس افسران سے بات کی ہے اور اس کے لئے ہم نے ان کو تحریری خطوط بھی دیے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نقل روکنے کے لئے پہلے سے ایک نظام موجود ہے جس میں نقل ورودھی ایکٹ 1998 نافذ کیا جائے گا، اس کے ساتھ جو بھی نقل میں ملوث پایا جائے گا یا کسی بھی طریقے سے نقل کرنے کی کوشش کرے گا، ان کے خلاف قومی سلامتی ایکٹ را سوکا کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.