ETV Bharat / state

بنارس: اعظم خان کی صحت یابی کے لیے اجتماعی دعا کا اہتمام - اردو نیوز وارانسی

سماج وادی پارٹی کے قدآور رہنما و رکن پارلیمان اعظم خان کی صحت یابی کے لیے ریاستی اقلیتی کمیشن کے سابق چیئرمین شکیل احمد ببلو نے اپنی رہائش گاہ پر اجتماعی دعا کا اہتمام کیا جس میں شہر بنارس کے معروف علماء کرام و معزز شخصیات نے شرکت کی۔

pray for mp azam khan health recovery
اعظم خان کی صحت یابی کے لیے اجتماعی دعا
author img

By

Published : May 30, 2021, 7:11 AM IST

ممبر پارلیمنٹ اعظم خان کے انتہائی قریبی شکیل احمد ببلو ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے اور مسلسل اشکبا رہے۔

اقلیتی کمیشن کے سابق چیئرمین شکیل احمد نے اعظم خان کی صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے اپنے قریبی روابط کا ذکر کیا۔

دیکھیں ویڈیو

انہوں نے کہا کہ اعظم خان کے لیے نہ صرف بنارس کے عوام مسلسل دعا کررہے ہیں بلکہ پورے ملک کے عوام ان کی صحت یابی کے لیے دعا کر رہے ہیں۔

اعظم خان کی صحت کے حوالے سے بنارس کے لوگوں کو اطلاع ہوئی کہ انہیں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا ہے، اسی وقت سے لوگوں میں بے چینی ہے۔ سبھی لوگ ان کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

مزید پڑھیں:

اعظم خان کی طبیعت تشویش ناک

انہوں نے مزید کہا کہ اعظم خان کی تعلیمی میدان میں نمایاں خدمات ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.