ETV Bharat / state

سہارنپور: حملے میں پردھان زخمی - شرپسندوں کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا

حملے کے بعد زخمی پردھان کو ہسپتال پہنچایا گیا، جہاں ان کا علاج چل رہا ہے۔ پردھان کے اہل خانہ نے ایس ایس پی سے شرپسندوں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

pradhan-injured-in-attack
حملے میں پردھان زخمی
author img

By

Published : Sep 18, 2021, 5:17 PM IST

ضلع سہارنپور کے تھانہ بہٹ کے گاؤں بھوجے والا کے موجودہ پردھان علی حسن پر گاؤں ہی کے کچھ شرپسندوں نے ہتھیاروں سے حملہ کرکے انہیں زخمی کردیا۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پردھان اپنے گھر پر موجود تھے۔

حملے میں پردھان زخمی

حملے کے بعد زخمی پردھان کو ہسپتال پہنچایا گیا، جہاں ان کا علاج چل رہا ہے۔ پردھان کے اہل خانہ نے ایس ایس پی سے شرپسندوں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

pradhan-injured-in-attack
حملے میں پردھان زخمی

یہ بھی پڑھیں: سہارنپور: منشیات فروشی کے الزام میں خاتون سمیت چار گرفتار

اس سلسلہ میں زخمی کے بیٹے نے تحریر دے کر بتایا کہ انتخابی دشمنی کی وجہ سے ارشاد ولد جمیل ساکن بھوجے والا اس وقت ہمارے گھر آیا جب میرے والد گھر کے اندر بیٹھے تھے۔ ارشاد ہاتھ میں لوہے کا راڈ لیے ہوئے تھا۔ اس کے تین ساتھی لاٹھیوں کے ساتھ ہمارے گھر میں داخل ہوئے اور ماں بہن کو گالیاں دیں۔ ارشاد ہمارے گھر میں داخل ہوا۔ اس نے بتایا کہ ملزموں نے قتل کرنے کی نیت سے میرے والد کے اوپر حملہ کیا تھا، جس میں میرے والد شدید طور پر زخمی ہوگئے ہیں۔ انہوں نے پولیس سے اقدامِ قتل کا کیس درج کرنے کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.