ETV Bharat / state

'دو دن سے کھانا نہیں کھایا' - وزیراعظم

ایک مسافر نے بتایا کہ میں یہاں پر چار دنوں سے ہوں، اب میرے پاس کھانے پینے کے لیے پیسے بھی نہیں ہیں، اس حالت میں کوئی مدد کرنے کو بھی تیار نہیں ہے۔

'دو دن سے کھانا نہیں کھایا'
'دو دن سے کھانا نہیں کھایا'
author img

By

Published : Mar 26, 2020, 5:06 PM IST

ریاست اترپردیش کے دارالحکومت لکھنو میں غریب عوام کو اشیاء خرد و نوش کی کمی کے باعث کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

'دو دن سے کھانا نہیں کھایا'

یومیہ مزدور کا کام رک جانے سے ان کے افراد خاندان کو غذا کی کمی کا سامنا ہے، لوک ڈاون ہونے کے سبب بعض مزدور تو دو تین دنوں سے بھوکے ہیں جبکہ وزیراعلی نے یقین دلایا ہے کہ لاک ڈاون کے سبب کسی کو کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔

ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران چار باغ بس سٹیشن میں ایک مسافر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے لاک ڈاؤن کے بعد جو وعدے کئے تھے وہ پورے نہیں کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میں یہاں پر چار دنوں سے ہوں، اب میرے پاس کھانے پینے کے لیے پیسے بھی نہیں ہیں، اس حالت میں کوئی مدد کرنے کو بھی تیار نہیں ہے۔

وہیں رکشہ چلا کر اپنا پیٹ پالنے والے کئی لوگوں نے بتایا کہ جب سے لاک ڈاؤن ہوا ہے، ہم کو کوئی سواری نہیں مل رہی ہے، جس وجہ سے ہمیں مجبورا بھوکا رہنا پڑتا ہے۔ان میں کوئی بسکٹ کھا کر کام چلا رہا ہے تو کوئی صرف پانی پی کر زندہ رہنے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ہمیں کوئی راحت نہیں مل رہی ہے۔

ضلعی انتظامیہ اور پولیس پوری طرح سے مستعد ہے اور شہر کے تمام چوراہوں پر ناکہ بندی کر دی گئی ہے، وہاں سے صرف انہیں لوگوں کو جانے دیا جا رہا، جن کو ضروری کام ہے۔

اس دوران پولیس نے لوگوں کو ہدایت دی ہے کہ اسی حال میں باہر نکلیں، جب بہت ہی اہم کام ہو اور منہ میں ماسک ضرور پہنے رہیں۔

شہر کے حضرت گنج، چوک، نکھاس، آمین آباد، گھنٹہ گھر بازار میں پوری طرح تالا بندی ہے۔

یو پی حکومت نے اس وباء کو روکنے کے لئے صوبہ کے سبھی اضلاع میں لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا ہے، حکم کی خلاف ورزی کرنے پر سخت کارروائی کی ہدایت دی گئی ہے۔

تاہم سب سے اہم مسئلہ یہ ہے کہ غریب، مزدور، رکشہ چلانے والوں کے پاس کھانا کیسے پہنچے گا؟ اور کون پہنچائے گا؟ کیونکہ ان کی آمدنی نہیں ہو رہی اور جب آمدنی نہیں ہوگی تو یہ اپنا پیٹ کیسے بھریں گے؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.