ETV Bharat / state

Abu Asim Azmi on Muslim Vote And Issues سیاسی جماعتیں مسلم مسائل پر لب کُشائی سے ڈرتی ہیں، ابو عاصم اعظمی - مسلم مسائل پر ابو عاصم اعظمی کا بیان

سماجوادی پارٹی رہنما ابو عاصم اعظمی نے ای ٹی وی بھارت کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ سیاسی جماعتوں کو محض مسلم ووٹ حاصل کرنے میں دلچسپی ہے جب کہ وہ مسلم مسائل پر آواز اٹھانے سے ڈرتی ہیں کہ کہیں ان کا ہندو ووٹ نہ کم ہوجائے۔ Political Parties Care Only About Muslim

Abu Asim Azmi on Muslim Vote And Issues
سماجوادی پارٹی رہنما ابو عاصم اعظمی
author img

By

Published : Oct 27, 2022, 7:25 AM IST

جونپور: ریاست اتر پردیش کے ضلع جونپور پہنچے مہاراشٹر سماجوادی پارٹی کے صدر و رکن اسمبلی ابو عاصم اعظمی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کی ہے۔ دوران گفتگو ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ 'ملائم سنگھ یادو کو دھرتی پُتر کہا جاتا تھا، انہوں نے کبھی جُھکنا نہیں سیکھا۔ملک کے اندر اپنی بات منوانے والا اور اصولوں کی سیاست کرنے والا اور سماج کے آخری شخص کی امید تھے۔ ملائم سنگھ ان کے انتقال کے بعد جس طرح سے سبھی سیاسی جماعتوں و اخباروں نے ان کے اخلاق و کردار کو منظر عام پر لایا ہے یہ ہمارے لیے فخر کی بات ہے۔ ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ ملائم سنگھ یادو کے انتقال کے بعد اگر سماجوادی سوچ آگے نہیں بڑھی تو ہم لوگوں کا بہت بڑا خسارہ ہوگا کیونکہ اس طرح کے رہنما اب ملک میں نہیں ہیں۔ Abu Asim Azmi on Muslim Vote And Issues

سماجوادی پارٹی رہنما ابو عاصم اعظمی

ابو عاصم اعظمی نے سلطانپور کے ابراہیم پور کے معاملے کے حوالے سے کہا کہ مسلمان اچھوت ہو گیا ہے سیاسی جماعتیں محض مسلمانوں کا ووٹ حاصل کرنا چاہتی ہیں لیکن ان کے مسائل پر لب کشائی کرنے کی جسارت نہیں کرتی۔ سلطان پور میں جس طرح سے ایک پولیس اہلکار نے کہا تھا کہ ایک ایک کو چُن کر کے کاروائی کی جائے گی اس پولیس والے کے ہاتھوں میں ہتھکڑی ڈال کر اسے برخاست کر دینا چاہیے اور سلطان پور ہی کیا آج سرائے میر میں بھی یہی معاملہ پیش آیا کہ غیر مسلم ڈی جے کے ساتھ بھگوا رومال لگا کر ایک کمیونٹی کے خلاف نعرہ بازی کر رہے تھے، اتر پردیش کے مسلمانوں کے نماز پڑھنے سے دقت تو ہو جاتی ہے یوپی میں قانون نام کی کوئی چیز ہی نہیں ہے۔ ایک سیکولر ملک میں 2014 سے جو حکومت چل رہی ہے وہ انہی سب باتوں کو لے کر اقتدار میں آرہی ہے اب ہر کسی کو لگتا کے اگر ہم دیوی۔دیوتا، ہندو۔مسلم، مندر۔مسجد کی بات کریں گے تو ہم اقتدار میں آسکتے ہیں۔ Abu Asim Azmi on Polarize Politics

کرنسی نوٹ پر لکشمی کی تصویر کے دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کے بیان پر ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ 'کیجریوال تعلیم یافتہ ہیں انہیں یہ سوچنا چاہیے کہ ملک دیوالیہ پن کی طرف جا رہا ہے، روپے کی قدر گھٹ رہی ہے آپ کیو معیشت اور روپے کی گرتی ہوئی قدر پر بات کرنی چاہیے تھی لیکن آپ بھی پولارائزیشن کی سیاست کر رہے ہیں۔ ابو عاصم اعظمی نے مزید کہا کہ 'اس ملک میں اقلیتوں کو ہراساں کیا جارہا ہے اگر کوئی معاملہ ہوتا ہے تو ٹارگیٹ کرکے کاروائی کی جاتی ہے۔ ای ڈی، سی بی آئی، انکم ٹیکس اور بلڈوزر وغیرہ سے کاروائی کی جاتی ہے جو بالکل غلط ہے اور یہ عمل قانون کی خلاف ورزی ہے، اقتدار میں بیٹھے لوگوں نے ان تمام چیزوں کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.