ETV Bharat / state

بریلی: عاشورہ سے قبل پولیس ٹیم کا پیدل مارچ - اشورہ سے ایک دن قبل ضلع کی تمام سڑکوں پر

ضلع بریلی میں محرم الحرام کی دسویں تاریخ یعنی عاشورہ سے ایک دن قبل ضلع کی تمام سڑکوں پر پولیس کے اعلیٰ افسران نے پیدل مارچ کیا۔

بریلی: عاشورہ سے قبل پولیس ٹیم کی پیدل مارچ

author img

By

Published : Aug 30, 2020, 2:22 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی کے کئی شہر میں متعدد پولیس اسٹیشنز کی پولس ٹیم، پی اے سی اور آر اے ایف یعنی ریپڈ ایکشن فورس کی کئی ٹیمز نے ایس ایس پی شیلیش کمار پانڈے کی قیادت میں پیدل مارچ کیا اور لوگوں سے لاک ڈاؤن کے نفاذ پر عمل کرنے کی اپیل کی۔

بریلی: عاشورہ سے قبل پولیس ٹیم کی پیدل مارچ

دراصل عدالت عظمیٰ نے یومِ عاشورہ کے موقع پر تعزیہ داری، جلوس اور سڑکوں پر ماتم کرنے کی اجازت دیے جانے سے انکار کیا ہے۔

اس کے باوجود بریلی میں دو مختلف مقامات پر تخت اور تعزیہ بنانے اور اسے سڑک پر لانے کے معاملے میں دو مقدمہ درج ہو چکے ہیں۔

یہاں پولیس اور مقامی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر تخت اور تعزیہ کا جلوس نکالا جا رہا تھا۔ لہٰذا پولیس نے فوراً مقدمہ درج کرلیا۔ عدالت عظمیٰ کے فیصلہ کے بعد پولیس کسی بھی صورت میں تخت اور تعزیہ نہیں نکلنے دینا چاہتے ہیں۔ شہر کے باقر گنج قبرستان پر جانا بھی فی الحال منع ہے۔

غورطلب ہے کہ اتر پردیش حکومت نے بریلی میں ضلع کو دو لحاظ سے بےحد حسّاس ضلع کے زمرے میں رکھا ہے۔ پہلا یہ کہ یہاں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد میں سلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ نجف امام باڑہ میں نہیں ہوا آگ پر ماتم، زائرین مایوس

جس کی روکتھام کے لیے اب تک کی گئی تمام کوششیں ناکام ثابت ہوئی ہے اور دوسرا یہ کہ یہاں دو مرتبہ فرقہ وارانہ تشدد ہو چکا ہے۔ لہٰذا پولیس عاشورہ کے موقع پر کوئی کسر باقی نہیں رکھنا چاہتی ہے۔ لہٰذا شہر کے بےحد حسّاس علاقوں میں بارہ دری، قلع، ذخیرہ، اعظم نگر جیسے تمام علاقوں میں پولیس نے گشت کی اور لوگوں کو گھروں میں رہنے اور عاشورہ کے موقع پر گھروں میں ارکار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.