ETV Bharat / state

علی گڑھ: لاکھوں روپے کی بھانگ کے ساتھ 5 افراد گرفتار

ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں پولیس نے گزشتہ شب تھانہ کوارسی کے علاقے میں مخبر کی اطلاع پر تقریبا نو کنٹل چالیس کلو گرام بھانگ اور کنٹینر سمیت 5 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

علی گڑھ:  لاکھوں روپے کی بھانگ کے ساتھ 5 افراد گرفتار
علی گڑھ: لاکھوں روپے کی بھانگ کے ساتھ 5 افراد گرفتار
author img

By

Published : Apr 25, 2020, 7:58 PM IST

علی گڑھ کی پولیس کو گزشتہ شب میں ایک بڑی کامیابی ملی تھانہ کوارسی کے علاقے قائم پور موڑ پر ایک کنٹینر جو اڈیشہ سے علی گڑھ لایا جا رہا تھا جس کو علی گڑھ پولیس نے پکڑا جس میں تقریبا 90 لاکھ روپے کی بھانگ، کنٹینر اور پانچ افراد کو گرفتار کیا۔

علی گڑھ ایس پی (سٹی) ابھیشیک نے بتایا مخبر کی اطلاع ملنے پر تھانہ کوآرسی قائم پور موڑ پر ایک کینٹر سمیت پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا جس میں سندیش، مانوج شیوپال، لوکیش اور رنکو شرما گرفتار ہوئے جب کہ ویپن نام کا ایک شخص فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

علی گڑھ: 5 افراد گرفتار

ویپن اس میں اہم ملزم ہے، یہ لوگ اڈیشہ سے سامان لاتے تھے ان کے ساتھ گنجن نام کا ایک شخص تھا جو وپین کا ہی رشتہ دار ہے، ٹرک کا استعمال کرتے تھے یہ لوگ پیسے لگاتے تھے جس کے بنا پر سامان خریدے تھے اور علی گڑھ میں دوکانداروں کو فروخت کرتے تھے۔

اس میں یہ سامان لانے اور لے جانے کے لیے تین شخص کا استعمال کیا کرتے تھے سندیش، منوج اور رنکو جس میں رنکو ان کا خاص آدمی تھا جو سامان لایا کرتا تھا اور سندیش منوج ڈرائیور تھے۔ یہ ڈرائیورز کو کئی بار بدل بدل کے بھی استعمال کیا کرتے تھے دو بار سندیش اور منوج گئے تھے۔

ایس پی (سٹی) ابھیشیک نے مزید بتایا ان کے پاس سے تقریبا نو کنٹل چالیس کلو گرام نشیلی بھانگ اور ناگالینڈ کی نمبر پلیٹ برآمد ہوئی ہے یہ کنٹینر کا استعمال الگ الگ جگہوں کے لیے کیا کرتے تھے۔ ان کا کہنا ہے تقریبا 2500 روپے کلو سے سامان لے کر آتے تھے اور اسے تقریبا 4500 میں فروخت کرتے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.