علی گڑھاتر پردیش کے علیگڑھ میں نوراتروں کی تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے:نوراتروں کے پیش نظر ضلع علیگڑھ ڈی ایس کالج کے طلباء و طالبات نے علیگڑھ انتظامیہ کو کچھ روز قبل ہی وزیر اعلی کے نام ایک میمورنڈم دیا تھا جس میں نوراتوں میں گوشت کی دوکانوں کو بند کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ Police Administration Shutdown All Meat Shops In Aligarh In Uttar Pradesh
آج تھانہ سول لائن کے علاقے میں گوشت والی گلی کی تمام دوکانوں کو پولیس بند کرواتی نظر آئی۔ پولیس کے کہنے پر دوکانیں تو بند کردی گئی لیکن دوکاندار کا کہنا ہے کہ بنا کسی آرڈر کے گوشت کی دوکانوں کا بند کروایا جارہا ہے، اگر پہلے سے اطلاع ہوتی تو آج ہم گوشت نہیں لاتے اور ناہیں دوکان کھولتے، گوشت کی دوکانیں بند کروادی ہیں تو اب ہم گوشت کا کیا کریں گے ؟۔
یہ بھی پڑھیں:KCR's New PartyName دسہرہ کے موقع پر وزیراعلی تلنگانہ، قومی پارٹی کا آغاز کریں گے
اطلاع کے مطابق گوشت کی دوکانوں کو بند کروانے سے متعلق کسی طرح کا کوئی آرڈر جاری نہیں کیا گیا، موقع پر ای ٹی وی کے نمائندے نے گوشت کی دوکانوں کو بند کروانے والے پولیس اہلکاروں سے آرڈر سے متعلق پوچھا تو بنا کسی جواب کے دونوں پولیس اہلکار موقع سے چلے گئے۔ جبکہ ضلع علیگڑھ کے مختلف علاقوں میں گوشت کی دوکانیں کھولی ہوئی ہیں Police Administration Shutdown All Meat Shops In Aligarh In Uttar Pradesh