ETV Bharat / state

Saryu Canal Project: مودی آج بلرام پور میں سریو نہر پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے - یوگی حکومت نے مرکز کے تعاون سے مکمل کیا سریو پروجکٹ

اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ٹویٹ Yogi Adityanath tweet کر کے بتایا ’’عزت مآب وزیر اعظم نریندر مودی جی کے ہاتھوں آج اٹل جی کی ’کرم ستھلی ‘ بلرام پور میں تقریباً 10,000 کروڑ روپے کے سریو نہرقومی پروجیکٹ Saryu canal national project کا افتتاح ہونے جا رہا ہے ‘‘۔

مودی آج بلرام پور میں ’سریو نہر پروجیکٹ ‘ کا افتتاح کریں گے

author img

By

Published : Dec 11, 2021, 12:20 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی Prime Minister Narendra Modi ہفتے کے روز اتر پردیش کے بلرام پور میں تقریباً دس ہزار کروڑ روپے کی لاگت والے سریو نہر پروجیکٹ کا افتتاح Inauguration of Saryu Canal Project کریں گے ۔ یہ پروجیکٹ تقریباً پانچ دہائیوں سے زیرالتوا تھا جسےاتر پردیش کی یوگی حکومت نے مرکز کی مودی حکومت کے تعاون سے مکمل کیا ہے۔

ریاست کے وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ نے ٹویٹ کر کے بتایا ’’عزت مآب وزیر اعظم نریندر مودی جی کے ہاتھوں آج اٹل جی کی ’کرم ستھلی ‘ بلرام پور میں تقریباً 10,000 کروڑ روپے کے سریو نہرقومی پروجیکٹ کا افتتاح ہونے جا رہا ہے ‘‘۔

یوگی نے کہا ’’ یہ لاکھوں کسانوں کی زندگی میں ’نئی خوشحالی ‘'New prosperity' in farmers' lives لانے کے ساتھ ریاست میں ’سنچائی کرنتی‘ کا ایک نیا باب رقم گا۔ وزیر اعظم کے پروگرام کے مطابق دوپہر ایک بجے مودی اور یوگی دوپہراس پروجیکٹ کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ اس موقع پر ریاستی بی جے پی صدر سوتنتر دیو سنگھ اور مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے متعلقہ محکموں کے وزراء اور سینئر افسران موجود رہیں گے۔

اس پروجیکٹ میں گھاگھرا، سریو، راپتی، بنگنگا اور روہنی ندیوں کو آپس میں جوڑا گیا ہے۔ اس سے بلرام پور علاقے میں 14 لاکھ ہیکٹر سے زیادہ زرعی اراضی کی آبپاشی کے لیے پانی کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا۔ جس کی وجہ سے مشرقی اتر پردیش کے نو اضلاع بہرائچ، شراوستی، بلرام پور، گونڈا، سدھارتھ نگر، بستی، سنت کبیر نگر، گورکھپور اور مہاراج گنج کے 6200 سے زیادہ گاؤں کے تقریباَ 29 لاکھ کسان مستفید ہوں گے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.