ETV Bharat / state

PM Modi to visit Varanasi: وزیراعظم آج پھر بنارس کے دورے پر

پی ایم مودی 23 دسمبر کو اپنے ایک روزہ دورے پر آج وارانسی PM Modi to visit Varanasi آرہے ہیں۔ جہاں وہ کاشی کے لوگوں کو 21 سو کروڑ کے 21 پروجیکٹوں کا تحفہ دیں گے۔ اس کے ساتھ ہی کرکھیاؤں میں امول دودھ پلانٹ سمیت 6 پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

وزیراعظم آج پھر بنارس کے دورے پر
وزیراعظم آج پھر بنارس کے دورے پر
author img

By

Published : Dec 23, 2021, 10:23 AM IST

وارانسی: پی ایم مودی PM Modi 23 دسمبر کو اپنے یک روزہ دورے پر آج وارانسی PM Modi to visit Varanasi آرہے ہیں۔ گزشتہ 12 دنوں کے اندر ہی پی ایم مودی دوسری بار کاشی آرہے ہیں۔ جہاں وہ کاشی کے لوگوں کو 21 سو کروڑ کے 21 پروجیکٹوں کا تحفہ دیں گے۔ اس کے ساتھ ہی کرکھیاؤں امول دودھ پلانٹ سمیت 6 پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔

مودی اپنے ڈیڑھ گھنٹے کے دورے کے درمیان کرکھیاؤں میں کسانوں سے خطاب کریں گے۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب وزیر اعظم زرعی قوانین Farm Laws Repeal کو واپس لینے کے بعد کسانوں سے خطاب کریں گے۔ اس کے لیے جلسہ گاہ کو شاندار طریقے سے تیار کیا گیا ہے۔ یہاں تقریباً 2 لاکھ لوگوں کے بیٹھنے کا انتظام ہے۔ نیز پورے پنڈال کو سی سی ٹی وی کیمروں سے لیس کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

وزیر اعظم نریندر مودی بذریعہ سڑک بابتپور سے کرکھیاؤں جائیں گے۔ جہاں جلسہ عام سے خطاب کرنے سے پہلے کرکھیاؤں انڈسٹریل ایریا میں 475 کروڑ روپے کی بنارس کاشی سنکل پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس کے ساتھ ہی امول پلانٹ کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔

پی ایم مودی نے ایک ٹویٹ کے ذریعے کاشی کے لوگوں کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ میرے پارلیمانی حلقہ کے ساتھ پورے اترپردیش کو کل کا دن ترقیاتی کاموں کے لیے وقف ہوگا۔ وارانسی میں تقریباً ایک بجے کئی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کی خوش قسمتی مجھے حاصل ہوگی۔ ریاست کی معیشت کے ساتھ ساتھ کسان بھائی بہنوں کو بھی اس سے فائدہ ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.