ETV Bharat / state

Phase 2 Of Active TB Search Campaign Begins فعال ٹی بی سرچ مہم کا دوسرا مرحلہ شروع، گھر گھر مریضوں کی تلاش - تپ دق افسر ڈاکٹر شریش جین

قومی تپ دق کے خاتمے کے پروگرام کے تحت، ایکٹو تپ دق کے مریض کی تلاش (ACF) مہم کا دوسرا مرحلہ آج سے اتر پردیش کے نوئیڈا و پورے ضلع میں شروع ہو گیا ہے ۔ 5 مارچ تک جاری رہنے والی اس مہم میں محکمہ صحت کی ٹیم گھر گھر جا کر ٹی بی کے مریضوں کی تلاش کرے گی۔Phase 2 Of Active TB Search Campaign Begins

فعال ٹی بی سرچ مہم کا دوسرا مرحلہ شروع، گھر گھر مریضوں کی تلاش

author img

By

Published : Feb 23, 2023, 8:09 PM IST

نوئیڈا:اترپردیش کے ضلع نوئیڈا تپ دق افسر ڈاکٹر شریش جین نے بتایا کہ مہم کے دوران محکمہ صحت کے ملازمین گھر گھر جا کر ٹی بی، ذیابیطس اور ایچ آئی وی کے مریضوں کی تلاش کریں گے۔ ACF مہم کے تحت ضلع کی 20 فیصد آبادی (شہری اور دیہی بستیوں اور زیادہ خطرہ والے علاقوں) میں گھر گھر اسکریننگ کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ صحت کی ٹیم، آشا-آنگن واڑی کارکنوں کو اے سی ایف کے لئے تربیت دی گئی ہے۔ تربیتی پروگرام میں بتایا گیا کہ کس طرح انہیں گھر گھر جا کر لوگوں سے بات کرنی ہے۔انہیں ٹی بی کے بارے میں بتانا اور آگاہ کرنا ہے۔اگر کسی گھر میں کوئی مرد یا عورت یا بچہ ٹی بی سے ملتی جلتی علامات پائے جائیں تو ان کا معائنہ کرایا جائے۔

ڈاکٹر جین نے بتایا کہ اے سی ایف میں پائے جانے والے مریضوں کی تفصیلات پورٹل پر اپ لوڈ کی جائیں گی۔ ٹی بی کے مریضوں کا جلد پتہ لگانے سے جلد علاج ممکن ہو جاتا ہے۔ ایک بار علاج شروع ہونے کے بعد، انفیکشن پھیلنے کے امکانات کم ہو جاتے ہیں۔ عام طور پر ٹی بی کا مریض علاج نہ ہونے کی صورت میں ایک سال میں 10-15 افراد کو متاثر کر سکتا ہے۔ اس لیے یہ بہت ضروری ہے کہ جیسے ہی ٹی بی کی سادہ علامات نظر آئیں، فوراً تحقیقات کر لی جائیں۔ ڈاکٹر جین نے کہاکہ اگر کھانسی 15 دن سے زیادہ دن تک برقرار رہتی ہے تو ٹیسٹ کروائیں۔ اس کے علاوہ بھوک نہ لگنا، وزن میں کمی، تھکاوٹ، بلغم سے خون آنا، سینے میں درد اور رات کو سوتے وقت پسینہ آنا بھی ٹی بی کی علامات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Hajj 2023 علیگڑھ سے سات خاتون عازمین بغیر محرم حج کے سفر پر روانہ ہوں گی

ACF مہم کا پہلے مرحلے میں ٹی بی کے مریضوں کی جانچ مدارس، یتیم خانہ اولڈ ایج ہومز، ناری نکیتن، چائلڈ پروٹیکشن ہومز، نوودیا ودیالیاس، جیلوں، شناخت شدہ کلسٹر سائٹس، سبزی منڈی، فروٹ منڈی، لیبر مارکیٹ، زیرتعمیر پروجیکٹس میں کی گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.