ETV Bharat / state

Water Logging In Aligarh گزشتہ شب سے علیگڑھ میں مسلسل موسلا دھار بارش - ضلع علیگڑھ کے تھانہ سول لائن اور دہلی گیٹ

گزشتہ شب سے علیگڑھ میں مسلسل بارش ہو رہی ہے جس کے سبب نچلے علاقے تالاب میں تبدیل ہو گئے ہیں۔ علاقوں میں بارش کا پانی بھرنے سے مقامی باشندوں کی روز مرہ کی زندگی پوری طرح سے متاثر ہو گئی ہے۔

گزشتہ شب سے علیگڑھ میں مسلسل موسلا دھار بارش

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 24, 2023, 5:38 PM IST

گزشتہ شب سے علیگڑھ میں موسلا دھار بارش

علیگڑھ: ریاست اترپردیش کے ضلع علیگڑھ کے تھانہ سول لائن اور دہلی گیٹ کے علاقوں سمیت دیگر علاقوں میں گزشتہ شب سے مستقل موسلا دھار بارش ہو رہی ہے جس کے سبب نچلے رہائشی علاقے تالاب میں تبدیل ہو گئے ہیں، اسی صورت میں علیگڑھ میونسپل کارپوریشن کے تمام دعوے ناکام ثابت ہوتے دیکھائی دے رہے ہیں۔

علاقوں میں بارش کا پانی بھرنے سے مقامی رہائشیوں کی روز مرہ کی زندگی پوری طرح سے متاثر ہو گئی ہے۔ ضرورت کی اشیاء کی خرید فروغ کے لئے عوام کو پانی سے گزرنا پڑ رہا ہے۔ سڑکوں پر پانی بھرنے سے نالی نالیں اور گھڈے معلوم نہیں چل پاتے جس کی وجہ سے لوگ گر بھی جاتے ہیں۔ علاقوں میں پانی بھر نے سے بچے اسکول نہیں گئے، بازار پوری طرح سے کھلے نہیں ہیں، ضلع اسپتال ملکھان سنگھ میں بھی پانی بھر گیا ہے جس سے مریضوں کو آنے جانے میں بھی پریشانی ہو رہی ہے۔

ایک دوکاندار نے کا کہنا ہے کہ بارش کے پانی کی نکاسی کے تمام علیگڑھ میونسپل کارپوریشن کے دعوے ناکام ثابت ہو رہے ہیں، مستقل بارش سے علیگڑھ کے علاقے تالاب میں تبدیل ہو گئے ہیں، مقامی رہائشیوں کی روز مرہ کی زندگی پوری طرح سے متاثر ہو گئی ہے۔ علیگڑھ میونسپل کارپوریشن کو پانی کی نکاسی پر کام کرنا چاہیے تاکہ عوام کو اس سے نجات مل سکے۔

علیگڑھ میونسپل کمشنر امیت اسیری نے ان علاقوں کا دورہ کیا جہاں پانی بھرا ہوا ہے اور میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کو حدایت جاری کی ہے کہ وہ پانی کے نکاسی والے پمپ سے علاقوں کے پانی کی نکاسی کو یقینی بنائیں اور اگر کہیں نالی نالوں میں کوڑے کی وجہ سے پانی بھر رہا ہے تو وہ اس کی صفائی کریں۔

یہ بھی پڑھیں:Gadbad Jhala Market لکھنو کا مشہور بازار گڑبڑ جھالا کا نام گڑبڑ کیسے ہوا، بازار کیا فروخت ہوتا ہے؟

واضح رہے ہر سال علیگڑھ میونسپل کارپوریش، میئر اور میونسپل کمشنر کی جانب سے وعدہ کئے جاتے ہیں کہ بارش کا پانی رہائشی علاقوں میں نہیں بھرے گا لیکن بارش میں ان کے وعدہ ناکام ثابت ہو ہیں جس سے لگتا ہے کہ علیگڑھ کی عوام کو برسات میں پانی سے بھرے علاقوں سے نجات نہیں ملے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.