گوتم بدھ نگر میں ریاست کی وزیر اعلیٰ یوگی آدیتہ ناتھ کے ہنگامی دورے اور ڈی ایم کے تبادلے کا کوئی اثر نہیں دکھائی دے رہا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ دہلی سے متصل ریاست اترپردیش کے شہر نوئیڈا کی جنتا کورونا وائرس کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی ہے۔
یہاں لوگ گروپ کی شکل میں سڑکوں پر گھوم رہے ہیں ۔ یہ نظارہ نوئیڈا کے سیکٹر 8، 9، 10، 16 سمیت دیگر کئی مقامات پر دیکھا گیا۔ یہاں انتظامیہ کے منع کرنے کے بعد بھی لوگ سڑکوں پر گھومتے نظر آئے۔
کورونا وائرس کے وبا کو دیکھتے ہوئے ضلع گوتم بودھ نگر میں دفعہ 144 کے ساتھ لاک ڈاؤن کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے 24 مارچ کو پورے بھارت میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا۔
واضح رہے کہ اترپردیش کے شہر نوئیڈا میں سب سے زیادہ کورونا وائرس کے مریض پائے گئے ہیں۔ پھر بھی یہاں لوگوں کا حال یہ ہے کہ وہ پولیس اور انتظامیہ کی مدد کرنے کے جگہ وہ گھروں سے باہر نکل رہے ہیں۔
جو لوگ بے مطلب گھر سے باہر نکل رہے ہیں پولیس انہیں بار بار گھر سے باہر نہ نکلنے کہ بات کہ رہی ہے۔ لیکن پولیس کے جانے کے بعد لوگ گھر سے باہر نکل کر گھوم رہے ہیں۔
کورونا وائرس جیسی بیماری اور لاک ڈاؤن کے دوران انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 'جو لوگ بھی بنا کام کے گھر سے باہر نکل رہے ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔