آلودگی کے مسئلے پر ای ٹی وی بھارت نے جب بارہ بنکی شہر میں لگی پٹاخے کی دکانوں کے بازار کا معائنہ کیا تو وہاں موجود زیادہ تر افراد کا ماننا تھا کہ دیوالی کے موقع پر آتش بازی پر صرف پابندی عائد کر دینے سے آلودگی کا مسئلہ حل نہیں کیا جا سکتا ہے۔
ان کا ماننا ہے کہ دیوالی سال بھر میں ایک دفعہ ہوتی ہے جبکہ دیگر چیزوں سے مسلسل آلودگی ہوتی ہے۔ اس پر بھی غور کیا جانا چاہیے۔ لوگوں کا مشورہ ہے کہ آلودگی سے نمٹنے کے لئے دیگر اقدامات بھی ہونے چاہئیں۔
مقامی لوگوں نے کہا کہ بہت فیکٹریاں اور کمپنیاں ہیں، جو آلودگی میں اضافہ کر رہی ہیں۔ این جی ٹی کو ان پر قدغن لگانے کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں:
دیوالی کے موقعے پر بریلی کے بازار ہوئے گلزار
وہیں کچھ افراد ایسے بھی تھے۔ جو آتش بازی پر پابندی کے حمایتی تو ہیں، لیکن وہ دوسروں کو دیکھ کر خود پر قابو نہیں کر پاتے ہیں۔