ریاست اترپردیش کے بارہ بنکی میں زرعی قوانین اور دھان خرید کے معاملے میں بدنظمی کے خلاف بھارتیہ کسان یونین کا احتجاج جمعہ کے روز تیسرے دن بھی جاری رہا. لیکن کسانوں کے مسئلے کو انتظامیہ نظر انداز کرتی نظر آئی ۔
اس دوران نوجوانوں نے گنا دفتر کے گیٹ پر ہی کھانے کا اسٹال لگایا اور کسانوں کو مفت کھانا تقسیم کیا، اسٹال کے کنوینر اجیت جھا نے بتایا کہ کل رات ان کے ذہن میں شہر کے مختلف علاقوں میں دھان لدی کھڑی ٹرالیوں اور کسانوں پر گیا. اس کے بعد انہوں نے کسانوں کی پریشانیوں کو محسوس کیا اور ان کے لئے کھانے کا انتظام کیا۔
مزید پڑھیں:
کسانوں کے احتتجاج کی وجہ سے عام لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ
وہیں کسانوں کی مدد میں لگے عثمان صدیقی نے کہا کہ کسان سیکڑوں ٹرالیوں کے ساتھ شہر میں پڑے ہوئے ہیں اور ان کی فکر کسی کو نہیں ہے. انہوں نے کہا کہ ہم لوگ کسانوں کے ساتھ ہیں۔ ہم لوگ کسانوں کی مدد کرکے ان کی پریشانیوں کو دور کرنا چاہتے ہیں.