ETV Bharat / state

Free Ration Scheme: سرکاری اسکیم کے تحت ملنے والے راشن میں تاخیر، عوام مایوس

یوپی میں یوگی حکومت کے علاوہ بھارت سرکار کے انتیودیا کارڈ یافتہ غریب خاندانوں کو مہینے میں دو مرتبہ مفت راشن تقسیم کیا جا رہا ہے۔ کورونا وبا کے بعد غریب خاندانوں تک وقت پر راشن پہنچانے کا کام جاری رہا جس کے بعد پہلے مارچ تک اور پھر جون تک توسیع کردی گئی لیکن راشن کا کوٹہ وقت پر جاری نہ ہونے سے راشن کی تقسیم میں ایک ماہ کی تاخیر ہو رہی ہے۔ وقت پر راشن نہ ملنے سے غریب افراد نہ صرف مایوس ہیں بلکہ اس سہولت کے ختم ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کر رہے ہیں۔

Free Ration Scheme
مفت راشن اسکیم کے تحت ملنے والے راشن میں تاخیر
author img

By

Published : Jun 4, 2022, 5:50 PM IST

Updated : Jun 4, 2022, 11:10 PM IST

کورونا وبا کے قہر میں لاک ڈاؤن کے سبب یومیہ مزدور اور غریب خاندانوں کے لیے سرکاری مفت راشن Free Ration روزی روٹی کا ایک بڑا ذریعہ ثابت ہو رہا تھا۔ لاک ڈاؤن کے ختم ہونے کے باوجود اس اسکیم کے تحت مفت راشن تقسیم کا سلسلہ جاری رہا اور اس مارچ کے بعد اس میں جون تک توسیع کرتے ہوئے آگے بھی جاری رکھنے کی بات کہی گئی لیکن فروری تک وقت پر تقسیم ہونے کا سلسلہ مارچ میں پٹری سے اتر گیا اور اس ماہ بھی راشن کارڈ یافتہ خاندانوں کو مئی کے کوٹے کا راشن اب تک نہیں ملا۔ وہیں لوگوں کا کہنا ہے کہ اپریل کا کوٹہ مئی میں تقسیم کیا گیا لیکن مئی کی دونوں قسطیں اب تک نہیں ملی ہیں۔

سرکاری اسکیم کے تحت ملنے والے راشن میں تاخیر، عوام مایوس

راشن ایجنسی ایسوسی ایشن کے ذمہ داران کا بھی ماننا ہے کہ کوٹے کا راشن حاصل کرنے میں ایجنسی مالکان کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ وقت پر راشن نہ ملنے سے ایجنسی مالکان بھی راشن تقسیم کرنے سے قاصر ہیں۔ وہیں متعلقہ محکمے کے افسر کا کہنا ہے کہ این ایف ای ڈی سے ملنے والے تیل، چنا، نمک کی سپلائی متاثر ہونے سے تاخیر ہو رہی ہے جب کہ کوٹے کا راشن گوداموں تک پہنچ گیا ہے اور آئندہ دِنوں میں تقسیم کر دیا جائے گا۔

یوپی اسمبلی انتخابات سے قبل غریب اور مزدور طبقے کے لیے مفت دیا جا رہا راشن وقت پر مل رہا تھا لیکن الیکشن کے بعد سے ہی سست پڑی مفت راشن تقسیم کی رفتار کو پٹری پر لانے کے لیے حکومت کو ہی مثبت قدم اٹھانے ہوں گے تاکہ غریبوں کے لیے مفت راشن اسکیم کو زندہ رکھا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:

Free Rations Twice a Month in UP: غریبوں کے لیے مہینے میں دو بار مفت راشن

Last Updated : Jun 4, 2022, 11:10 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.