نوئیڈا مہا نگر کانگریس کمیٹی کی جانب سے آج پارٹی دفتر سیکٹر 10 میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں تنظیم سازی مہم سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس دوران سٹی صدر شہاب الدین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'تنظیم سازی مہم کے تحت اب تک 105 سیکٹرز اور گاؤں کے صدور نامزد کیے جاچکے ہیں۔'
وہیں، نوئیڈا کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری اور انچارج ودیت چوہدری نے کہا کہ 'ہمیں تمام سیکٹرز اور دیہی علاقے میں بوتھ کو مضبوط بنانے کے لئے کام کرنا چاہئے۔
اجلاس میں موجود اے آئی سی سی دنیش اوانا نے بتایا کہ آج لوگ بی جے پی سے مایوس ہو چکے ہیں اور کانگریس کے منتظر ہیں۔ ریاست میں اب کانگریس ہی واحد آپشن بچی ہے۔
مزید پڑھیں:
بارہ بنکی: پرگتی شیل سماجوادی پارٹی(لوہیہ) کا احتجاج
انہوں نے کہا کہ تقریبا 30 برس سے اتر پردیش میں لوگوں نے کانگریس کو موقع نہیں دیا ہے، لیکن اب عوام کانگریس کو موقع دینا چاہتے ہیں۔ اس کے لئے ہمیں عوام سے جڑنا ہوگا۔