ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں سنیچر کو پیر بٹاون علاقے کے فضل الرحمان پارک میں سی اے اے اور این آر ای کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا گیا تھا ۔
ملک کی حالات کے مد نظر جمعرات کو احتجاج کے منسوخی کا بھی اعلان کر دیا گیا تھا اس باوجود بھی موجودہ صورت حال کو دیکھتے ہوئے پولس انتظامیہ پورا دن شہر میں مستعید رہا تاکہ کسی طرح کہ واردات پیش نہ آئے ۔
انتظامیہ نے حساس علاقوں میں پولس کے افسران کو مستعد رہنے کی ہداید دیتے ہوئے عوام کو گھر میں ہی رہنے کی بھی اپیل کی تھی ۔
حالانکہ ضلع میں دفعہ 144 نافذ ہے اس کے باوجود بھی کچھ افراد گنا دفتر میں احتجاج کے لئے یکجہ ہوئے تھے لیکن موقع پر تعینات پولیس نے ان کو ضروری ہدایات دیتے ہوئے احتجاج نہیں کرنے کی اپیل کی۔