ETV Bharat / state

پرتاب گڑھ: سڑک حادثے میں پردھان کی موت - موٹر سائیکل سے گھر لوٹ رہے تھے

پولیس نے بتایا کہ سنگین طور پر زخمی سونو یادو کو علاج کے لیے ضلع اسپتال ریفر کر دیا گیا ہے، حادثے کے بعد ڈرائیور کار چھوڑ کر فرار ہو گیا، پولیس اسے تلاش کر رہی ہے۔

سڑک حادثے
سڑک حادثے
author img

By

Published : Oct 1, 2020, 12:31 PM IST

اترپردیش کے ضلع پرتاب گڑھ کے پٹی علاقے میں پیش آئے سڑک حادثے میں موٹرسائیکل سوار بسولی گاؤں کے پردھان منوج کمار یادو کی موت ہو گئی جبکہ ان کا بھائی سونو یادو زخمی ہو گیا ہے۔

پولیس ذرائع نے اس کی اطلاع دی۔

سڑک حادثے
سڑک حادثے

انہوں نے بتایا کہ بدھ کی رات 45 برس کے منوج اپنے چھوٹے بھائی سونو یادو کے ساتھ موٹر سائیکل سے گھر لوٹ رہے تھے، اسی دوران کوتوالی پٹی کے کنجا گاؤں کے پاس سامنے سے آنے والی کار نے انھیں اپنی زد میں لے لیا جس سے دونوں بھائی سنگین طور پر زخمی ہو گئے، زخمیوں کو پٹی کے کمیونٹی ہیلتھ کیئر لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے پردھان منوج کمار یادو کو مردہ قرار دے دیا۔

انہوں نے بتایا کہ سنگین طور پر زخمی سونو یادو کو علاج کے لیے ضلع اسپتال ریفر کر دیا گیا ہے، حادثے کے بعد ڈرائیور کار چھوڑ کر فرار ہو گیا، پولیس اسے تلاش کر رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.