ETV Bharat / state

تاج نگری میں نظر آنے لگا مودی ۔ ٹرمپ کی دوستی کا رنگ - اترپردیش نیوز

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آگرہ دورے کو یادگار بنانے کے لیے ضلع انتظامیہ بھرپور کوشش کر رہا ہے۔ وی وی آئی پی مہمانوں کے لیے، آگرہ ہوائی اڈے سے شلپگرام تک سڑک کے کنارے دیواروں کو زعفرانی رنگ میں رنگا گیا ہے۔ اب دیواروں پر پینٹنگ اور آرٹ ورک بنانے کا کام تیزی سے جاری ہے۔

مودی۔ ٹرمپ کی دوستی کا رنگ
مودی۔ ٹرمپ کی دوستی کا رنگ
author img

By

Published : Feb 21, 2020, 9:42 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 2:55 AM IST

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ 24 فروری کو اپنی اہلیہ ملینیا کے ساتھ آگرہ آئیں گے اور تاج محل کا دیدار کریں گے۔ امریکی صدر کی آمد کو دیکھتے ہوئے ان کے استقبال میں آگرہ کو روشن کیا جا رہا ہے۔

ٹرمپ سے ہاتھ ملاتے پی ایم مودی
ٹرمپ سے ہاتھ ملاتے پی ایم مودی

آگرہ ایئرپورٹ سے تاج محل کے مشرقی گیٹ تک صفائی کے ساتھ۔ ساتھ سکیورٹی کے انتظامات بھی پختہ کیے جا رہے ہیں۔ وہیں تاج نگری میں وال پینٹنگ میں پی ایم مودی، ڈونلڈ ٹرمپ، سی ایم یوگی، مہاتما گاندھی کی تصویر دیواروں پر بنائی جا رہی ہے۔

ٹرمپ کے استقبال کے لیے بنائی جا رہی ہے پینٹنگ

آگرہ ایئرپورٹ سے ہوٹل امر ولاس تک دیواروں پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پی ایم مودی کی شاندار پینٹنگ بنائی جا رہی ہے۔ عید گاہ پر دیواروں پر ٹرمپ اور مودی کی پینٹنگ بن گئی ہے۔ ہیلو ٹرمپ اور دیگر پینٹنگ کی طرف کوئی نہ کوئی پیغام دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ آگرہ کمشنری کے ارد گرد آگرہ کی ثقافت کی جھلک دکھائی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کرشن ہرن اور ریچھ، چیتا، ہاتھی سمیت دیگر جانوروں کی دیواروں پر پینٹنگ بنی ہے۔

مین پوری سے آئے ہوئے پینٹر کنہیا نے بتایا کہ 'مجھے اور میری ٹیم کو کینٹ کے علاقے کی اہم دیوار جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آمد کے راستے پر پڑ رہی ہے۔ ان پر پینٹنگ کرنی ہے۔ دیواروں کی خوبصورتی کرنا ہے۔ پینٹنگ میں ہم تاج محل، راجستھانی پینٹنگ کے ساتھ ہی نمستے ٹرمپ، مودی اور ٹرمپ کی ہاتھ ملانے کی پینٹنگ اور دیگر تصاویر بنا رہے ہیں۔'

ڈی پو کی تصویر بناتی طلبہ
ڈی پو کی تصویر بناتی طلبہ

للت کلا اکادمی کے ترجمان ڈاکٹر منوج کمار سنگھ نے بتایا کہ اکادمی کی جانب سے قریب 100 پینٹنگ دیواروں پر بنائی جانی ہے۔ روڈ ویز محکمہ، بھارتی ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن لمیٹیڈ اور باغ محکمہ کے دفتر کے ارد گرد ہمیں وال پینٹنگ بنانی ہے۔ اس علاقے میں دیواروں پر ہم ان محکموں سے متعلقہ پینٹنگ بنائیں گے۔

پی ایم مودی کی تصویر بناتا مصور
پی ایم مودی کی تصویر بناتا مصور

للت کلا اکادمی کے ترجمان ڈاکتر منوج کمار نے بتایا کہ ان کے ساتھ 35 سے زائد فنکار ہیں، جو لگاتار الگ۔ الگ جگہوں پر کام کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ہم صفائی کا پیگام دینے والی اور وزیر اعظم مودی اور ٹرمپ کی دوستی کی وال پینٹنگ بنائیں گے۔

سی ایم یوگی کی تصویر بناتا مصور
سی ایم یوگی کی تصویر بناتا مصور

بتا دیں کہ ٹرمپ کی آگرہ دورہ یادگاربنانے کے لئے تاج نگری چمکائی جا رہی ہے۔ قریب 14 کلومیٹر کے فاصلے میں صاف صفائی کے ساتھ ہی وال پینٹنگ پر پی ایم مودی اور ڈونالڈ ٹرمپ کی دوستی کا رنگ چڑھنے لگا ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 2:55 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.