ETV Bharat / state

اترپردیش: 16 اضلاع کے 1090 گاوں سیلاب سے متاثر

اترپردیش کی اہم ندیوں کی آبی سطح بڑھ جانے سے 16اضلاع کے 1090 گاوں سیلاب سے متاثر ہیں فی الحال تمام پشتے محفوظ ہیں اور کہیں بھی کسی طرح کی تشویشناک صورتحال نہیں ہے۔

Over 1,000 villages in Uttar Pradesh have been affected by floods
اترپردیش: 16 اضلاع کے 1090 گاوں سیلاب سے متاثر
author img

By

Published : Aug 23, 2020, 10:48 PM IST

ریاست کے راحت کمشنر سنجے گوئل نے آج نامہ نگاروں کو بتایا کہ وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے ضلع مجسٹریٹوں کو ہدایت دی ہے کہ متاثرہ گاووں میں راحت پہنچانے کے لیے گئیں کشتیاں کسی طرح خراب نہ ہوں اور سفر کے لیے محفوظ ہوں، ساتھ ہی یہ بھی یقینی بنایا جائے کہ کشتی چلاتے وقت اس میں گنجائش سے زیادہ لوگ اور سامان لادا نہ جارہا ہو۔ کشتیاں تجربہ کار ملاح چلائیں اس کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یوگی نے ضلع مجسٹریٹوں کو ہدایت دی ہے کہ گندے پانی و ویکٹر(مکھی۔ مچھر) سے ہونے والی بیماریوں کی روک تھام کے لیے ضروری اقدامات کئے جائیں اور ان بیماریوں کے علاج کے لیے تمام دواوں مناسب اسٹاک بھی یقینی بنایا جائے۔ راحت کمیپ میں مقیم بزرگوں، خواتین اور بچوں کی خصوصی ضرورتوں کا خیال رکھتے ہوئے ضروری سہولیات اور اشیا دستیاب کرائی جائیں اور سینی ٹیشن و ہائی جن کا خاص طورپر خیال رکھا جائے۔

گوئل نے بتایا کہ ریاست میں اس وقت تمام پشتے محفوظ ہیں۔ سیلاب کے سلسلہ میں مسلسل نگرانی رکھی جارہی ہے۔ کہیں بھی کسی طرح تشویشناک صورتحال نہیں ہے۔ ریاست میں سیلاب سے متاثرہ 16اضلاع میں راحت اور بچاو کے کام کے لیے این ڈی آر ایف کی پندرہ ٹیمیں اور ایس ڈی آر ایف اور پی اے سی کی سات ٹیموں سمیت 22 تعینات کی گئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.