ETV Bharat / state

اے ایم یو میں آن لائن اعلیٰ تعلیم کا آغاز - اردو نیوز اترپردیش

مرکزی وزارتِ تعلیم نے پہلی بار یونیورسٹیز کو آن لائن کورسز شروع کرنے کی اجازت دی ہے اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) ایسا قدم اٹھانے والی بھارت کی چنندہ یونیورسٹیز میں شامل ہوگئی ہیں۔

aligarh muslim university
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی
author img

By

Published : Feb 12, 2021, 3:29 PM IST

وزارت تعلیم حکومت ہند کی اجازت کے بعد علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے سینٹر برائے فاصلاتی و آن لائن تعلیم نے رواں تعلیمی سال سے آن لائن بی اے، بی کام اور آن لائن ایم اے، ایم کام ڈگری کورس کا آغاز کر دیا ہے۔

یو جی سی کے ضابطوں کے مطابق سبھی مطلوبہ شرائط پورا کرنے کے بعد اے ایم یو سمیت چنندہ یونیورسٹیز کو آن لائن کورسز شروع کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

اے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے اس پیش رفت پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سینٹر برائے فاصلاتی و آن لائن تعلیم میں گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن کے آن لائن کورسز کا آغاز ہونے سے اے ایم یو کی بین الاقوامی رسائی میں اضافہ ہوگا اور سبھی کے لیے معیاری اور سستی تعلیم کی سہولت فراہم کرنے کا ہدف پورا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کو پوری طرح سے آن لائن پروگرام چلانے کی اجازت دینا ایک بروقت قدم ہے۔

پروفیسر طارق منصور نے کہا کہ 'مکمل آن لائن کورسز سے داخلہ لینے والوں کی تعداد اور کورسز کو مکمل کرنے کی شرح میں اضافہ ہوگا اور ملازمت پیشہ افراد کے لئے کم فیس میں ڈگری کا حصول ممکن ہوگا۔'

انہوں نے مزید کہا کہ اے ایم یو میں آن لائن کورسز کے لئے مطلوبہ ٹیکنالوجی اور ماہرین کے ذریعے تیار شدہ ای - وسائل دستیاب ہیں۔

سینٹر برائے فاصلاتی و آن لائن تعلیم کے ڈائریکٹر پروفیسر ایم نفیس احمد انصاری نے کہا کہ مذکورہ آن لائن کورسز میں ملک و بیرون ملک سے خواہشمند امیدوار داخلہ لے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی طلبا و طالبات کو بھارتی روپیہ میں فیس ادا کرنی ہوگی جبکہ بیرون ملک کے طلبہ و طالبات کو امریکی ڈالر میں فیس ادا کرنی ہوگی۔

مزید پڑھیں:

جماعت اسلامی کے امیر احمد عزیز سے خصوصی بات چیت

انہوں نے بتایا کہ ریگولر کورس کے مقابلہ آن لائن کورس میں درخواست پُر کرنے کا عمل نسبتاً آسان ہے۔ ساری کارروائی آن لائن ہوگی جس میں درخواست فارم پُر کرنے، کلاس کے لیے رجسٹریشن، کورس ورک اور اسائنمنٹ جمع کرنے اور امتحان دینے کا عمل شامل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.