اتر پردیش کے نائب وزیر اعلی دینش شرما نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے لاک ڈاؤن کی تاریخ تین مئی تک بڑھا دی ہے، یہ بہت ہی ضروری تھا۔
انہوں نے کہا کہ یوپی حکومت نے پہلے ہی ایڈوائزری جاری کر چکی ہے کہ کوئی بھی فرد بنا ماسک لگائے باہر نہیں نکل سکتا۔
اس کے علاوہ ہم تعلیم کے شعبے میں اہم کام کر رہے ہیں۔ یو پی تعلیمی بورڈ نے کلاس 6، 7، 8، 9 اور 11 کے طلباء کو اگلے کلاس میں پرموٹ کر دیا ہے۔
جن طلباء کے امتحان ہو گئے تھے اور جن کے امتحان نہیں ہوئے سبھی کو کامیاب مانتے ہوئے اگلے کلاس میں داخلہ دے دیا گیا۔
حالانکہ ابھی بورڈ کے امتحان 10 ویں اور 12 ویں کے نتائج کے بارے میں کوئی اعلان نہیں ہوا، کیونکہ ابھی تک کاپیوں کی جانچ نہیں ہو پائی۔
نائب وزیر اعلی نے کہا کہ ایک اپریل سے یو پی بورڈ کے کلاسز شروع ہونی تھی، لیکن اب کافی تاخیر سے شروع ہو پائیں گی۔
طلبا کے پڑھائی نقصان نہ ہو، اسی وجہ سے آن لائن کلاسز شروع ہوں گی۔ اس میں طلباء سوال بھی پوچھ سکتے ہیں اور انہیں کام بھی دیا جائے گا۔
یو پی بورڈ کی طرح مدرسہ تعلیمی بورڈ کا بھی یہی حال ہے۔ مدرسہ بورڈ میں بھی کورونا کے سبب کلاسز شروع نہیں ہو سکی۔ اس کے علاوہ منشی مولوی، عالم، کامل اور فاضل کے امتحانات ہو چکیں لیکن ابھی نتائج کا اعلان نہیں ہوا۔