ETV Bharat / state

شراب کو لیکر تنازعے میں قتل کا شبہ - اترپردیش کی خبریں

اترپردیش کے ضلع جونپور کے بدلا پور علاقے میں شراب پینے کےسلسلے میں ہوئے تنازع کے دوسرے دن عادی شرابی کی لاش برآمد ہوئی۔

شراب کو لیکر تنازعے میں قتل کا شبہ
شراب کو لیکر تنازعے میں قتل کا شبہ
author img

By

Published : Jun 27, 2020, 9:14 PM IST

پولیس ذرائع نے ہفتہ کو بتایا کہ بدلاپور علاقے کے گھنشیام پور باشندہ راجیش عرف ناٹے تیواری(40)شراب کا عادی ہے۔جمعہ کی دیر رات وہ لکھنیے پور موڑ کے نزدیک واقع شراب کی دوکان پر کچھ لوگوں کے ساتھ اس کا شراب پینے کے سلسلے میں تنازع ہوگیاتھا۔اور تبھی سے وہ لاپتہ تھا۔

ہفتہ کی صبح مارننگ واک پرنکلے لوگوں نے ایک لاش کو پڑادیکھا۔اس کے سر پر چوٹ کے نشان تھے۔ متوفی کی شناخت راجیش عرف ناٹے کے طور پر ہوئی ہے۔

واقعے سےمشتعل افراد نے لاش کو سڑک پر رکھ کر جام لگا دیا۔موقع پر پہنچے انچارج انسپکٹر وجے کمار چورسیا نے مقامی افراد کو یقین دہانی کرائی کی تحریر کی بنیاد پر کیس درج کر کے کاروائی کی جائےگی۔

اہل خانہ کے کہنے پر گاؤں کے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس اس سلسلے میں مزید تحقیقات کررہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.