ETV Bharat / state

لکھنؤ: ٹرک کی ٹکر سے ایک کی موت، چار زخمی

اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کے شہید پتھ پر کھڑے ٹرک کو دوسری طرف سے انتہائی تیز رفتاری سے آنے والے ٹرک نے زوردار ٹکر ماردی، جس سے ایک شخص کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دیگر چار لوگ زخمی ہوگئے۔ اُنہیں رام منوہر لوہیا ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جہاں وہ لوگ خطرے سے باہر ہیں۔

one killed, four injured in road accident on shaheed path lucknow
ٹرک کی ٹکر سے ایک کی موت، چار زخمی
author img

By

Published : Oct 28, 2020, 5:43 PM IST

سڑک حادثے کی خبر ملتے ہی پولیس نے فائر بریگیڈ کو اطلاع دی اور موقع پر پہنچ کر فائر بریگیڈ نے کٹر سے کاٹ کر ڈرائیور کو محفوظ طریقے سے باہر نکال لیا، وہ اب خطرے سے باہر ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

ایف ایس او مدن سنگھ نے بتایا کہ شہید پتھ پر ایک ٹرک خراب تھا، جسے ٹوچنگ کرنے کے لیے دوسرا ٹرک تھا۔ تبھی کانپور کی طرف سے آ رہے تیز رفتار ٹرک نے زوردار ٹکر ماری، جس سے خراب ٹرک میں بیٹھے ایک شخص کی موت ہو گئی۔

انہوں نے کہا کہ جس ٹرک سے ٹکر ہوئی، اس کا ڈرائیور اسٹیرنگ میں بری طرح پھنس گیا تھا لیکن ہماری ٹیم نے آدھا گھنٹہ کی مشقت کے بعد اسے صحیح سلامت نکال لیا ہے۔ حالانکہ اس کے پیر میں چوٹ پہلے ہے لگ چکی تھی لیکن ہم نے اس بات کا خیال رکھا کہ اُنہیں مزید چوٹ نہ پہنچنے پائے۔

مزید پڑھیں:

اجمیر: اے ایس آئی بابو لال رشوت لیتے گرفتار

معلوم رہے کہ تیز رفتار سے شہر میں اکثر سڑک حادثے ہوتے ہیں، لیکن ذمہ داران اس جانب توجہ نہیں دے رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.