ریاست اترہردیش کے ضلع میرٹھ میں واقع گاگول گاؤں کی ایک وائرل ویڈیو اس وقت بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دعوی کیا گیا ہے کہ سیاہ سائے کی وجہ سے بزرگ کی جان چلی گئی ہے۔
ویڈیو میں ایک سیاہ پرچھائی بزرگ کے پاس گھومتے ہوئے دیکھا گیا ہے اور جیسے ہی بزرگ نے اس کالے سائے کو دیکھا ، اسے دل کا دورہ پڑا اور وہ سیکنڈوں میں ہی دم توڑ دیتے ہیں۔یہ معاملہ 19 جنوری کا ہے۔
جس بزرگ کی موت ہوئی ان کا نام ارشاد ہے اور جوران پور پھاٹک کے پاس گیراج ہے۔ جب وہ دکان پر جا رہا تھا کہ اچانک وہاں پر ایک سایا نظر آیا، جس کو دیکھ کر ارشاد گھبرا گئے اور اچانک زمین پر گر پڑے۔جس کے بعد دل کا دورہ پڑنے سے ارشاد کی موت ہوگئی۔
مزید پڑھیں: بہرائچ: دو بسوں کی ٹکرمیں 10 افراد زخمی
وہیں ارشاد کا کنبہ اس بات کو لیکر کافی پریشان ہے اور دہشت میں ہے۔جس کے بعد ارشاد کی موت سے افواہوں کا بازار گرم ہے۔