ETV Bharat / state

میرٹھ: اب دل کے مریضوں کو بھی میرٹھ کے میڈیکل کالج میں مل سکتا ہے سستا علاج

میرٹھ کا لالا لاجپت رائے میڈیکل کالج اب یوپی میں لکھنؤ اور کانپور کے بعد دل کے مریضوں کی تمام بیماریوں کا علاج کرنے والا یوپی کا تیسرا میڈیکل کالج بن گیا ہے۔

meerut medical college
میرٹھ کا لالا لاجپت رائے میڈیکل کالج
author img

By

Published : Jul 28, 2021, 10:44 PM IST

بلند شہر سے تعلق رکھنے والی 63 برس کی دل کی مریضہ ساوتری دیوی کی دھڑکنیں 24 پر پہنچ گئی تو انہیں فوراً پیس میکر لگانے کی ڈاکٹر نے صلاح دی۔ پرائیویٹ اسپتالوں میں پیس میکر لگوانے کا خرچ کافی زیادہ تھا، لیکن آیوشمان کارڈ اسکیم کے تحت ساوتری دیوی کا میرٹھ کے لالا لاجپت رائے میڈیکل کالج میں مفت علاج ہوا اور پیس میکر کا خرچ بھی کافی کم رہا۔

دیکھیں ویڈیو
meerut medical college
میرٹھ کا لالا لاجپت رائے میڈیکل کالج
meerut medical college
میرٹھ کا لالا لاجپت رائے میڈیکل کالج

خاص بات یہ رہی کہ میرٹھ میڈیکل کالج میں پیس میکر لگانے کا یہ پہلا کیس تھا، جس کے بعد اب لکھنؤ اور کانپور کے بعد مغربی یوپی میں سرکاری سطح پر میرٹھ میڈیکل کالج اس طرح کی سہولیات کی شروعات کرنے والا پہلا میڈیکل کالج بن گیا ہے۔

مزید پڑھیں:میرٹھ: اعظم خان کی جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعا

میرٹھ کے لالا لاجپت رائے میڈیکل کالج میں کارڈیو آپریشن اور پیس میکر لگانے کی سہولیات کی شروعات سے غریب ضرورت مند مریضوں کو اب میرٹھ میڈیکل میں ہی علاج کی سہولت مل سکے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.