ETV Bharat / state

Tomatoes prices surge سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ، ٹماٹر 120 روپے فی کلو - ٹماٹر کی قیمت آسمان پر پہنچی

ان دنوں ریٹیل مارکیٹ میں ٹماٹر کی قیمت 120 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔ یہ چند دن پہلے کی بات ہے جب اس کی خوردہ قیمت 20 سے 25 روپے فی کلو چل رہی تھی۔ کسانوں کا ٹماٹر دو سے تین روپے فی کلو فروخت ہو رہا تھا۔ بارشوں کی وجہ سے اب ٹماٹر کی قیمت آسمان پر پہنچ گئی۔ Tomatoes prices surge

Not chilli not onion but tomato wells up eyes of middle class
سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ، ٹماٹر 120 روپے فی کلو
author img

By

Published : Jun 27, 2023, 8:02 PM IST

لکھنؤ: ریاست میں مانسون کی دستک کے ساتھ سبزیوں خاص کر ٹماٹر کی قیمتوں میں خاصی اضافہ دیکھائی دے رہا ہے۔ لکھنؤ اور کانپور میں ٹماٹر 120روپے فی کلو کی قیمت پر فروخت ہورہا ہے، وہیں سہانپور میں اس کی قیمت 80۔100روپے فی کلو ہے۔ پندرہ دن قبل تک سبزی بازاروں میں ٹماٹر 20 سے 25 روپے فی کلو دستیاب تھے، لیکن گزشتہ تقریباً چار روز سے ٹماٹر کی قیمتوں میں بتدریج اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ منگل کو گلی محلہ کے سبزی فروشوں کے ٹھیلوں پر ٹماٹر 100 سے 120 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب تھے، جب کہ شملہ مرچ، پالک، لوکی اور تروئی سمیت دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

سبزی فروشوں کا کہنا ہے کہ بارشوں کے درمیان ٹماٹر کی فصل تقریباً مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے۔ ٹماٹر اب کرناٹک اور دیگر ریاستوں سے لایا جا رہا ہے جس پر مال برداری وغیرہ میں کافی خرچ آتا ہے، جب کہ طلب کے مقابلے ڈیمانڈ بھی کم رہتی ہے۔ یہ عام طور پر ہر سال ہوتا ہے۔ سہارنپور میں ہندوستان ٹماٹر کمپنی کے ہول سیل ڈیلر نے بتایا کہ مسلسل بارش کی وجہ سے میدانی علاقوں میں ٹماٹر کی فصل مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے۔ جس کی وجہ سے ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹماٹر کی سپلائی صرف ہماچل پردیش سے ہورہی ہے۔ وہ بھی طلب سے بہت کم ہے کیونکہ ہماچل پردیش میں آئے روز موسلادھار بارش جاری ہے جس کی وجہ سے ٹرکوں کی آمدورفت بھی متاثر ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.