ETV Bharat / state

نسیم الدین صدیقی سمیت پانچ کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری - نوشاد علی کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری

پانچوں ملزمان کے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری کرتے ہوئے عدالت نے آئندہ سماعت کے لئے 9 اکتوبر کی تاریخ طے کی ہے۔

وزیر نسیم الدین صدیقی
وزیر نسیم الدین صدیقی
author img

By

Published : Sep 23, 2020, 8:20 AM IST

خصوصی عدالت کے جج نے سابق وزراء نسیم الدین صدیقی ، رام اچل راج بھر، اتر سنگھ راؤ ، میوا لال گوتم اور نوشاد علی کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے، یہ وارنٹ عدالت میں جاری ایک کیس میں ضمانت نہ کرانے و حاضری معافی کی درخواست دینے کے معاملے میں جاری کیا گیا ہے۔

وزیر نسیم الدین صدیقی
وزیر نسیم الدین صدیقی

بتا دیں کہ بی جے پی حکومت میں شامل وزیر سواتی سنگھ اور ان کے کنبے کی خواتین کے خلاف غیر مہذب زبان استعمال کرنے کے خلاف ایم پی / ایم ایل اے عدالت میں ایک کیس چل رہا ہے۔

سواتی سنگھ کے ذریعہ لگائے گئے الزامات کے معاملے میں تمام ملزمان کو عدالت سے ضمانت ملنی تھی، لیکن ضمانت کے بغیر ملزمان عدالت میں حاضری معافی کے لئے درخواست دے رہے تھے۔

عدالت نے جاری کیس کا جائزہ لیتے ہوئے میوہ لال، اتر سنگھ، نوشاد علی کی جانب سے دی گئی حاضری معافی اور تاریخ میں توسیع کی عرضی کو قبول کرتے ہوئے تمام ملزمان کے خلاف وارنٹ جاری کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.