اترپردیش میں آئندہ ہونے والے ایم ایل سی انتخابات کے لئے پرچہ نامزدگی کا عمل کا آج آخری دن تھا۔
اس دوران آج سماجوادی پارٹی کے ایم ایل سی امیدوار رجیش کمار یادو اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار انگد کمار سنگھ نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا اور دونوں نے اپنی اپنی جیت کا دعویٰ کیا۔
ایم ایل سی انتخابات کے لئے ضلع میں 9 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے، ان انتخابات کے لئے سماجوادی پارٹی نے موجودہ ایم ایل سی راجیش کمار یادو کو دوبارہ امیدوار بنایا ہے۔
وہیں بی جے پی نے تعلیمی حلقے میں نمایاں کام کرنے والے انگد کمار سنگھ کو اپنا امیدوار بنایا ہے، ایم ایل سی انتخابات میں ضلع کے تمام عوامی نمائندہ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔
مزید پڑھیں:
- MLC Elections in Banaras: ایم ایل سی انتخابات کے لیے پرچہ نامزدگی کا عمل 15 مارچ سے دوبارہ شروع ہوگا
بارہ بنکی ضلع میں ایم ایل سی انتخابات کے لئے کل 2854 ووٹرس ہیں۔ جن میں 1162 گاؤں کے پردھان جبکہ 1442 بی ڈی سی، 57 ڈی ڈی سی، 170 کارپوریٹر، 6 ایم ایل اے، 1 ایم پی اور ایک ایم ایل سی شامل ہیں۔ یہ تمام لوگ ایم ایل سی کا انتخاب کریں گے. جس کا نتیجہ 12 اپریل کو سامنے آئے گا۔