ETV Bharat / state

اب نوئیڈا میں پالتو کتوں اور بلیوں کا رجسٹریشن لازمی

نوئیڈا اتھارٹی پیٹ رجسٹریشن (NAPR) ایپ پر تمام لوگوں کو اپنے پالتو کتوں اور بلیوں کا رجسٹریشن کرانا لازمی ہوگیا ہے۔ اس کے ذریعہ رجسٹرڈ ہونے والے تمام جانوروں کے سالانہ ویکسینیشن کا مناسب انتظام کیا جائے گا۔

author img

By

Published : Nov 13, 2021, 10:12 PM IST

اب نوئیڈا میں پالتو کتے اور بلی کا رجسٹریشن لازمی

اتر پردیش کی نوئیڈا اتھارٹی کی سی ای او ریتو مہیشوری نے کہا کہ نوئیڈا میں یکم دسمبر سے ہر پالتو کتے اور بلی کا رجسٹریشن لازمی ہو جائے گا۔ تمام لوگوں کو اپنے پالتو کتے اور بلیوں کا نوئیڈا اتھارٹی پیٹ رجسٹریشن (NAPR) ایپ پر رجسٹرریشن کرانا ہوگا۔ نوئیڈا اتھارٹی کی سی ای او ریتو مہیشوری یہ باتیں مختلف سافٹ ویئر کے جائزہ اجلاس کی صدارت کے دوران کہیں۔

سی ای او ریتو مہیشوری نے کہا کہ پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کو لوگوں کو اس کے فوائد کے بارے میں جانکاری دینی چاہیے۔ رجسٹر کرنے والے تمام جانوروں کے سالانہ ویکسینیشن کا مناسب انتظام کیا جائے۔

اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ ایسے درخواست دہندگان، جو نوئیڈا اتھارٹی کے علاقے میں نہیں آتے ہیں، لیکن انہوں نے رجسٹریشن فیس جمع کردیا ہے۔ ایسے میں ان کے پیسے واپس کرنے کی ہدایت دے دی گئی ہے۔ انہوں نے سروس سے متعلق خطوط پر افسران کی جانب سے خود دستخط کیے جانے پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ 15 نومبر سے یہ لیٹر صرف آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی یا اسسٹنٹ جنرل منیجر کے ڈیجیٹل دستخط سے جاری کیا جائے۔

واضح رہے کہ نوئیڈا کے سیکٹر137 میں ملک کے سب سے بڑے ڈاگ پارک کی تعمیر کا کام پیر سے شروع ہوگا۔ اس سے قبل شہر کے تمام کتوں کا رجسٹریشن کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:مگر مچھ کا شکار بنے کتے کا ویڈیو وائرل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.