ETV Bharat / state

گستاخی معاملہ: مظفرنگر میں نرسنگھانند سرسوتی کے خلاف ایم آئی ایم کا زبردست احتجاج - insolence with Prophet - INSOLENCE WITH PROPHET

ضلع مظفر نگر میں پیغمبرﷺ کی شان میں گستاخی کے ملزم یتی نرسنگھانند سرسوتی کے خلاف ایم آئی ایم نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔

MIM staged a strong protest against the person who insulted the honor of the Prophet
پیغمبر کی شان میں گستاخی کرنے والے کے خلاف ایم آئی ایم نے کیا زبردست احتجاج (ETV Bharat Urdu)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 5, 2024, 2:08 PM IST

Updated : Oct 5, 2024, 2:46 PM IST

مظفر نگر: ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے کلکٹریٹ کے احاطے میں جمعہ کی صبح آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین ایم آئی ایم کے سینکڑوں کارکنان اور عہدے داران نے حضورﷺ کی شان میں گستاخی کے ملزم یتی نرسنگھانند سرسوتی کے خلاف زبردست احتجاجی کیا۔

مظاہرین نے ملزم کے خلاف سخت ترین کارروائی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے کہا کہ ایسے لوگوں کو ملک کا ماحول خراب کرنے کی اجازت نہیں ملنی چاہیے۔ ایسے لوگوں کے اوپر نیشنل سکیورٹی ایکٹ لگا کر انہیں جیل میں ڈال دینا چاہیے۔

گستاخی معاملہ: مظفرنگر میں نرسنگھانند سرسوتی کے خلاف ایم آئی ایم کا زبردست احتجاج (ETV Bharat Urdu)
MIM staged a strong protest against the person who insulted the honor of the Prophet
گستاخی معاملہ: مظفرنگر میں نرسنگھانند سرسوتی کے خلاف ایم آئی ایم کا زبردست احتجاج (ETV Bharat Urdu)
آپ کو بتا دیں کہ 29 ستمبر 2024 کو غازی آباد کے لوہیہ نگر میں واقع ہندی بھون میں ایک سیوا سنستھان کی جانب سے ایک پروگرام منعقد کیا گیا تھا۔ اس پروگرام میں ڈاسنا مندر کے مہنت یتی نرسنگھ نند سرسوتی بھی پہنچا۔ الزام ہے کہ اس پروگرام میں نرسنگھ نند سرسوتی نے حضورﷺ کی شان میں گستاخی کرتے ہوئے قابل اعتراض بیان دیا۔ بیان کے بعد غازی آباد میں ایف آئی آر درج کی گئی۔ مہنت یتی نرسنگھ نند سرسوتی کا وہ بیان سوشل میڈیا پر جیسے ہی وائرل ہوا تو لوگوں نے سرسوتی کے خلاف زبردست ناراضگی کا اظہار کیا اور اس کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
MIM staged a strong protest against the person who insulted the honor of the Prophet
پیغمبر کی شان میں گستاخی کرنے والے کے خلاف ایم آئی ایم نے کیا زبردست احتجاج (ETV Bharat Urdu)
MIM staged a strong protest against the person who insulted the honor of the Prophet
پیغمبر کی شان میں گستاخی کرنے والے کے خلاف ایم آئی ایم نے کیا زبردست احتجاج (ETV Bharat Urdu)

یہ بھی پڑھیں:

بی جے پی نے اگر اپنا رویہ تبدیل نہیں کیا تو ملک گیر احتجاج کریں گے: سماجوادی لیڈر سندیپ یدوونشی

اسی سلسلے میں مظفر نگر کے ضلع کلکٹریٹ میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سینکڑوں کارکنان اور عہدے داران نے سرسوتی کی گرفتاری کو لے کر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اور ایک میمورنڈم ضلع انتظامیہ کے نام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگوں کا آزاد گھومنا پھرنا ریاست اور پورے ملک کے لیے خطرناک ہے۔ کیونکہ اس کے بیان سے شہر ریاست اور ملک کی فضا خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔ اس لیے ایسے شخص پر این ایس سی کی کارروائی کرتے ہوئے اسے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈال دینا چاہیے تاکہ آگے سے کوئی بھی اس طرح کی حماقت نہ کر سکے۔

Last Updated : Oct 5, 2024, 2:46 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.