ETV Bharat / jammu-and-kashmir

منڈی: ریچھ کے حملے میں ایک شخص شدید زخمی - BEAR ATTACK IN MANDI TEHSIL

جموں کے منڈی میں ریچھ نے ایک شخص پرحملہ کرکے شدید زخمی کردیا۔ زخمی شخص پونچھ اسپتال میں زیر علاج ہے۔

ریچھ کے حملہ میں ایک شخص زخمی
ریچھ کے حملہ میں ایک شخص زخمی (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 5, 2024, 2:12 PM IST

ریچھ کے حملہ میں ایک شخص زخمی (ETV Bharat)

منڈی (جموں و کشمیر): ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے علاقہ ساوجیاں نہڑیاں میں ایک شخص پر ریچھ نے حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں وہ شخص شدید طور پر زخمی ہوگیا۔ زخمی شخص کی شناخت 34 سالہ عبدالرحمان کے طور پر ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ ریچھ کے حملے کے فوری بعد مقامی لوگوں نے زخمی شخص کو ریسکیو کرکے سب ضلع اسپتال منڈی پہنچایا۔ جہاں زخمی شخص کا بنیادی علاج و معالجہ کرنے کے بعد اس کو مزید ضلع اسپتال پونچھ ریفر کر دیا گیا ہے۔ یہ 34 سالہ شخص بری طرح سے زخمی ہو گیا ہے۔

یہاں کے مقامی ڈاکٹر سکندر نے بتایا کہ دوپہر کے قریب کچھ لوگ ایک شخص کو زخمی حالت میں یہاں اسپتال میں لیکر آئے جس پر ریچھ نے حملہ کرکے بری طرح زخمی کردیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس شخص کے جسم کے مختلف اعضاء پر شدید چوٹیں آئی ہیں۔ اس کے سر میں بھی چوٹ ہے جو تشویش کا باعث ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈاکٹر سکندر نے بتایا کہ ریچھ کے حملے سے اس کے سینے میں بھی زخم ہیں جس کو دیکھتے کو ہم نے زخمی شخص کو بنیادی علاج و معالجہ کے بعد راجا سکھ دیو سنگھ ضلع اسپتال پونچھ ریفر کردیا گیا ہے۔ جہاں اس کا مزید علاج کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.